?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان میں ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس پر بیان میں کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں دیرپا امن و استحکام ہو، ہم پر کب تک انگلیاں اٹھائی جاتی رہیں گی، ماضی کی غلطیوں کو مت دہرائیں،اور مل بیٹھ کرراستہ نکالیں۔
انہوں نے کہا خطے کے اہم ممالک سے افغان صورت حال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کرنا چاہتا ہوں اور اہم ممالک کی آراسے مستفید ہونا چاہتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تاجک وزیر خارجہ سیافغان صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی، آج ازبکستان، قازقستان اور افغان وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوگی جبکہ روس،چین کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ خطے کے اہم ممالک ہیں اورافغان صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہیں، چاہتے ہیں اہم ممالک سے مشاورت کے بعدمتفقہ حکمت عملی اپنائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارہا ہے، افغانستان کی صورتحال بہتر ہونے کا سب کو فائدہ ہوگا اور اگر خوانخواستہ افغانستان کی صورتحال بگڑی تو سب متاثرہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا سنہری موقع ہے کہ مشاورتی عمل کو آگے بڑھایا جائے، افغانستان میں امن بگڑا تو پڑوسی زیادہ متاثر ہوں گے، پاکستان کئی دہائیوں سے 30لاکھ افغان پناہ گزینوں کی خدمت کررہا ہے اور محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی خدمت جاری رکھی تاہم حالات خراب ہونے پرمزید افغان پناہ گزینوں کورکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف 70ہزار جانوں کیساتھ معاشی قیمت ادا کی، افغان پناہ گزینوں کی آڑ میں ایسے عناصر آسکتے ہیں جو نقصان پہنچائیں۔افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام پذیر افغان پناہ گزینوں میں اکثریت معصوم لوگوں کی ہے، یہ معصوم افغان پناہ گزین اپنے ملک واپس لوٹنا چاہتے ہیں، پناہ گزینوں کی آڑ میں پاکستان کے دشمن داخل ہو سکتے ہیں، ہم نے بہت بڑی قیمت ادا کی،محتاط رہنا ہمارا فرض ہے۔
بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے افغانستان میں اسپائیلر کا کردار ادا کیا، بھارت خطے کے امن میں خلل ڈال رہا ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو منفی رویے سے منع کرے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کی سائبر اسپیس کے ذریعے اپنی امیج سازی کی کوشش
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ نے آج (اتوار) اپنے اجلاس میں وزارت خارجہ
ستمبر
بائیڈن صیہونی حکومت کے ساتھ ہیں یا مظاہرین کے؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقوں کی صورتحال
جولائی
افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 28 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
نئی دہلی نے امریکی ہتھیار خریدنے کا منصوبہ ملتوی کر دیا
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
اگست
اسکولوں میں 11 اکتوبر سے مستقل کلاسز کے آغاز کا اعلان
?️ 8 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں)تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلباء بلانے کی پابندی ختم کرتے
اکتوبر
مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:حماس اور عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ
مئی
الیکشن فنڈز کا معاملہ: سپریم کورٹ میں انِ چیمبر سماعت
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا کے
اپریل
غزہ میں 6 اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی دریافت
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان بولنے والے ذرائع نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج
اگست