پاکستان کے پیس آف بورڈ میں شمولیت سے بھارت بے چین ہے۔ مشاہد حسین سید

کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطہ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے؟ مشاہد حسین سید کی زبانی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ہمیں ایک پلیٹ فارم دیا ہے جبکہ پاکستان کے پیس آف بورڈ میں شمولیت سے بھارت بے چین ہے۔

بھارت کے یوم جمہوریہ پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹ سروس میں یوم سیاہ کے موقع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت بہت تہلکہ مچا ہوا ہے، بھارت بے چین ہے کہ پاکستان نے پیس آف بورڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین وہ دو ریاستیں ہیں جو پاکستان کی پالیسی میں شامل ہیں، پاکستان 2026 میں اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کا بھی رکن ہے، اس کے ذریعے کشمیر کاز کو پروموٹ کیا جائے گا، آج کے بھارت میں آر ایس ایس ایک سٹیٹ ہے جو فاشزم کی جماعت ہے، ہندوستان ایک نظریاتی ریاست ہے جس کا نظریہ ہندوتوا ہے۔

حریت رہنما الطاف احمد وانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلی بار دنیا میں پیس میکر کے طور پر ابھرا ہے، حکومت کا فیصلہ سیاسی، عسکری اور بیوروکریسی کی مشاورت سے کیا گیا، عالمی سطح پر ملنے والے موقع کو کیش کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے کو عوام اور انٹلیکچول کلاس کی مکمل حمایت حاصل ہونی چاہیے، ذاتی ناپسند کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفاد کی سپورٹ ضروری ہے، پاکستان آج ٹیبل پر ہے مینیو میں نہیں۔

الطاف احمد وانی کا کہنا تھا کہ خطے میں سب سے بڑا اور اہم تنازعہ مسئلہ کشمیر ہے، کشمیر ایشو ایک بار پھر عالمی لائم لائٹ میں آ رہا ہے، بھارت کشمیر پر بڑھتی عالمی توجہ سے پریشان نظر آ رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی عدالت کی جانب سے ٹرمپ کے تجارتی محصولات پر پابندی پر عائد

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایمرجنسی اختیارات کے تحت درآمدی

غزہ کی پٹی پر بمباری میں تین اسرائیلی قیدی ہلاک

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین بریگیڈ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری

پاکستان کا قدرتی آفات کی وارننگ دینے والا سیٹلائٹ 31 جولائی کو خلا میں روانہ کیا جائے گا

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی

حماس تمام صہیونی مجرموں کو سزا دینے کا خواہاں

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نیتن یاہو اور وزیر جنگ

ہم امریکہ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے صدر

?️ 27 اگست 2026سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جاپانی نژاد

غزہ کے قبرستان بھرے پڑے ہیں۔ وہ لاشیں جن کے پاس آرام کرنے کے لیے ایک میٹر مٹی نہیں ہے!

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: جہاں آج غزہ میں موت ہی واحد چیز ہے، قبرستان

اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

?️ 17 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق

عرب پارلیمنٹ کی ایران پر تنقید اور سعودی عرب کی تعریف

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران پر خطے میں تباہ کن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے