کراچی (سچ خبریں) پاکستانی میڈیا نے نیشنل بینک کے نیٹ ورک پر سائبر حملے کی اطلاع دی ہے،نیشنل بینک آف پاکستان کے سسٹم پر سائبر حملہ ہوا ہے، جس کی اسٹیٹ بینک نے بھی تصدیق کردی ہے، حملے میں تمام ڈیٹا محفوظ رہا اور کوئی مالی نقصان بھی نہیں ہوا۔
نیشنل بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں کہاکہ ہمارے بینکنگ نیٹ ورک کا سرور آج رات سائبر حملے کا نشانہ بنا ہے اور اس سے بینکنگ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔کسٹمر سروس فی الحال معطل ہے، لیکن توقع ہے کہ بنیادی خدمات پیر کی صبح دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
نیشنل بینک آف پاکستان کو سرکاری ملازمین اور ریٹائر ہونے والوں کو ادائیگی کرنے والے سب سے بڑے بینک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، اس کے بینکنگ نیٹ ورک میں رکاوٹ پاکستان بھر میں لاکھوں لوگوں کے لیے بہت سے مسائل کا باعث بنا ہے۔
بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ٹیم کے فوری ردعمل اور متاثرہ ڈیوائس کو مین سرور سے الگ کرنے کی وجہ سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوا۔نیشنل بینک آف پاکستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موجودہ وسائل اور خدمات اور ملکی اور غیر ملکی ماہرین کو مستقبل کے سائبر حملوں کو روکنے، دوبارہ لانچ کرنے اور سسٹم کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔