پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے انتہائی احمقانہ اور جارحانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسلام فوبیا کے شکار افراد کی جانب سے چند روز قبل سویڈن میں بھی اسی طرح کی حرکت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متعدد بار اس طرح کے نفرت انگیز اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کے لیے آزادی اظہار کے حق کا غلط استعمال کی جارہا ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اس قانونی فریم ورک پر بھی سوالیہ نشان ہے، جس کے پیچھے مذہبی منافرت پھیلانے والے چھپتے ہیں، جب دنیا کو امن کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، ایسے وقت میں عالمی برادری نفرت پھیلانے والوں سے آنکھیں بند نہیں کرسکتی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ آزادی اظہار رائے ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے، حکومت اور بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعے سے متعلق پاکستان کے تحفظات ڈنمارک کے حکام کو پہنچائے جارہے ہیں۔

پاکستان نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھا جائے اور اس طرح کے اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیےاقدامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈنمارک میں بھی انتہائی دائیں بازو کے ڈینش سیاستدان راسموس پلودان نے قرآن پاک کے نسخے کو مسجد کے سامنے نذرآتش کردیا تھا، واقعے کے بعد ترکیہ حکام نے ڈنمارک کے سفیر کو طلب کر لیا تھا۔

افسوس ناک واقعے سے قبل 21 جنوری کو سویڈن میں ترکیہ سفارت خانے کے باہر ڈنمارک کے انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت کے رہنما کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی۔

سویڈن، نیدرلینڈ اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان اور افغانستان سمیت ایران اور دیگر مسلم ممالک میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

شہید نصراللہ اور اسلامی ملتیں

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: شہدائے اسلامیہ سید حسن نصر اللہ کے طرز زندگی اور

امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا

?️ 20 فروری 2026 امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی

ایران سعودی عرب معاہدے کے بانی جنرل سلیمانی تھے:عراقی سابق وزیر اعظم

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:عراق کے سابق وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان

گلو کارعلی ظفر جیلوں میں قید خواتین کو قانونی مدد فراہم کریں گے

?️ 10 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) گلوکار علی ظفر سماجی کاموں میں متحرک ہونے کی

پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کرنے میں خود کو اہم اسٹیک ہولڈر سمجھتا ہے

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے علاقائی

اسحٰق ڈارسے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور

صیہونی کارروائیاں مصر کی سرحد کے قریب، بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کا منصوبہ

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: مصری ذرائع نے الاخبار اخبار سے بات چیت میں اس بات

امریکہ کا نیٹو سے نکلنے کا امکان:ہلری کلٹن

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ آنے والے برسوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے