پاکستان کی معیشت میں ایک بڑی کامیابی آئی ٹی کے شعبے میں نظر آرہی ہے

اسد عمر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کو معیشت کی بڑی ترقی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے فری لانسرز دنیا کی پانچویں بڑی کمیونٹی ہیں پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں ایک بڑی کامیابی آئی ٹی کے شعبے میں نظر آرہی ہے جس کی برآمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے مختلف پہلو ہیں، پاکستان میں کبھی بھی کسی ایک سال میں اسٹارٹ اپس کو اتنا بین الاقوامی تعاون نہیں ملا جتنا پچھلے 6 ماہ کے اندر دیکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کے تیار کردہ اسٹارٹ اپس کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے، صرف زبانی جمع خرچ نہیں ہورہا ہے بلکہ کاروبار بہتر کرنے کے لیے ان کو پیسہ مل رہا ہے جو خوش آئند بات ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ہماری برآمدات میں ایک بڑا حصہ ہمارے فری لانسرز کا ہے، فری لانسرز وہ ہیں جو نوجوان انفرادی طور پر کام کر رہے ہیں اور صرف پاکستان کی کمپنیوں کو نہیں بلکہ دنیا بھر میں کمپنیوں کو خدامات فراہم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فری لانسر کمیونٹی اس وقت دنیا کی پانچویں بڑی کمیونٹی بن گئی، اس انقلاب کی قیادت ہی نوجوان کر رہے ہیں۔

صحافیوں کے سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزگار کے حوالے سے اب تک حکومت کی جانب سے جو اعداد وشمار جاری ہوئے ہیں وہ 2018 اور 2019 کے تھے، اس وقت بھی ہم یہی سن رہے تھے تباہ ہوگئے، برباد ہوگئے اور ختم ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اعداد وشمار سامنے آئے تو پتہ چلا کہ 23 لاکھ نوکریوں کا اضافہ ہوچکا تھا، جس کے اندر مختلف شعبے ہیں کیونکہ ہم نے ان شعبوں کو ترجیح دی ہے جہاں سب سے زیادہ نوکریاں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ روزگار زراعت میں ہے اور اس وقت پاکستان میں گندم، چاول، مکئی اور گنا کی تاریخ کی سب سے بڑی فصل ہوئی ہے۔

اسد عمر کاکہنا تھا کہ شہروں میں سب سے زیادہ تعمیرات کے شعبے میں روزگار ہوتا ہے، جس کے لیے وزیراعظم پیکیج لے کر آئے اور ذاتی طور پر اس کی سربراہی کرتے رہے ہیں اور ہفتے اس پر اجلاس کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سریے، سیمنٹ اور ہر چیز کی فروخت ریکارڈ میں نظر آرہی ہے، شہری شعبہ بھی بڑھتا ہوا نظر آیا، تو تمام وہ شعبے جہاں روزگار کے مواقع ہیں وہ ترقی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قومی ذخائر کی کوئی کمی نہیں ہے، اس وقت مرکزی بینک میں اس وقت بلند ترین سطح پر بیرونی ذخائر ہیں، جو پچھلے ایک ڈیڑھ ماہ سے ہمارے پاس ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) اور اپوزیشن کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کہانی ہر تین مہینے کے بعد شروع ہوتی ہے اور ہر تین مہینے یہ بتایا جاتا ہے کہ حکومت بس ختم ہونے والی ہے، عمران خان جانے والے ہیں لیکن عمران خان بیٹھے ہوئے ہیں او صبح سے شام تک کام کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کے عوام کی زندگی بہتر ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے تین برسوں سے سردیاں آتی ہیں تو یہ پی ڈی ایم کی بیماری بھی آتی ہے، فروری، مارچ تک اس کی بھی ویکسین لگ جائے گی تو یہ واپس چلے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری آبادی کے ایک بڑے حصے کو جب تک ویکسین نہیں لگتی اس وقت تک کورونا کی واپسی کا خطرہ ہے، عوام جتنی جلدی ویکسین لگائیں گے اسی طرح کورونا ختم ہوگا۔

مشہور خبریں۔

مغرب پر اندھے اعتماد کا خطرناک نتیجہ

?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:لیبیا میں قذافی کی حکومت کا انجام، صرف داخلی ناکامی

امریکی ہیلی کاپٹر کا حادثہ واشنگٹن کے لیے ایک نیا پیغام ہے: الیانوف

?️ 10 جون 2026سچ خبریں:  بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے

سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا شیڈول جاری

?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی

گوگل ٹرانسلیٹ کا اہم فیصلہ

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے ٹرانسلیٹ فیچر میں 110 نئی زبانیں

کورٹ نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی ضمانت میں توسیع کر دی

?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض

 برازیل کے اسمارٹ ہسپتال سے روس اور چین کی سائنسی بحری مہم

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: دنیا کے رہنماؤں نے روس کے آمور علاقے میں مسافر طیارے

خطے میں اسرائیلی جارحیت کے دور کا خاتمہ؛ وعدہ صادق ۳ کے چند پیغامات

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت جو فوجی اور سیاسی غلط فہمیوں کے ذریعے

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید

?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے