?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مرکزی رہنما حافظ گل بہادر کو ہلاک کر دیا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے ارگون میں 17 اور 18 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب ہونے والی کاروائی میں مارا گیا۔ کارروائی کے دوران اس کی شوریٰ کے کئی اہم ارکان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گل بہادر کو ہلاکت کے بعد اسی رات خفیہ طور پر دفنا دیا گیا۔ یہ کارروائی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نیٹ ورکس کے لیے ایک فیصلہ کن دھچکہ قرار دی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں افغان حدود کے اندر موجود خارجی حافظ گل بہادر گروپ کے کیمپوں پر ٹھوس خفیہ معلومات کی بنیاد پر حملے کیے۔ مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ان حملوں میں حافظ گل بہادر گروپ کی قیادت سمیت 60 سے 70 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے سرگرم یہ دہشت گرد پاکستان کے اندر متعدد حملے کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان عزائم کو ناکام بنا دیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ تنگہ ہرمز مذاکرات میں رکاوٹ ڈال رہا ہے : قطر
?️ 18 اکتوبر 2026سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا
اکتوبر
صیہونی فوج کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا، بجٹ پر اختلافات سے فوجی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ
?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں:صیہونی فوج نے تقریباً 25 ارب شیکل کے فوجی بجٹ خسارے
ستمبر
رمضان المبارک کے احترام میں گیم شوز پر پابندی لگائی جائے:وزارت مذہبی امور
?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے
مارچ
پریگوزن کو لے جانے والے طیارے کے دو بلیک باکس ملے ہیں
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اعلان کیا کہ روس کو ماسکو کے
اگست
یمن کب تک غزہ کی حمایت جاری رکھے گا؟
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے غزہ کی
مارچ
نیتن یاہو کی حزباللہ، انصاراللہ اور حماس کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حزباللہ ، انصارالله اور
نومبر
صیہونی انتہاپسند وزرا کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی بے حرمتی
?️ 28 ستمبر 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلی سلامتی اتمار بن گویر اور وزیر جنگ یسرائیل
ستمبر
عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن نے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی
?️ 20 مارچ 2021تنزانیہ (سچ خبریں) عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن
مارچ