پاکستان کی طرف سوچ سمجھ کر دیکھنا، وزیر خارجہ کا مودی کو پیغام

وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو  اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سوچ سمجھ کر دیکھنا  آج وہ نہیں جو ساڑھیاں پیش کریں۔ تم نے حملہ کیا جس کا ہم نے جواب دیا، ہم نے ابھی نندن کو چائے پلاکر واپس بھیجا۔

تفصیلات کے مطابق لکھی غلام شاہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا آج 27 فروری کی مناسبت سے دو پیغام دینا چاہتا ہوں، ایک پیغام نریندی مودی کو دینا چاہتا ہوں اور ایک پیغام بلاول بھٹو زرداری کو دینا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا مودی نے تین سال پہلے جارحیت کی اور پاکستان کی سرحدوں پر حملہ کیا، ایک جاگتی قوم تھی، تم نے حملہ کیا جس کا ہم نے جواب دیا، ہم نے ابھی نندن کو چائے پلاکر واپس بھیجا، سوچ سمجھ کر پاکستان کی طرف آنکھ اٹھانا، آج وہ نہیں جو تمہیں ساڑھیاں پیش کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کے لیے اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا سنا ہے بلاول آج لانگ مارچ نکال رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہم سے حساب لینے نکلے ہیں تو ضرور لو ہمارا حساب، ہمارا وزیراعظم گھبراتا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلاول سے 15 سال کا حساب لینے آئے ہیں، کراچی کے لوگوں کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹا جا رہا ہے، بلاول سے پوچھتا ہوں کہ کراچی میں بے امنی کا ذمہ دار کون ہے؟ آئی جی، ایس پی کس کے تابع ہیں؟ بلاول سے پوچھتا ہوں کہ ورکرز کو 30 ،30 ہزار روپےکس نے دیے ہیں؟

وزیر خارجہ کا کہنا تھا آج کراچی سے نکلنے سے پہلے لوگ امن و امان سے متعلق سوال کریں گے، سروے کے مطابق 5 فیصد پنجاب کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینےکا کہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ایک تحصیل کی سیٹ ملی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا سندھ کے عوام کو کہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ پی ٹی آئی کرے گی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے قریبی حلقوں کا نتن یاہو کو غزہ جنگ روکنے کا انتباہ ؛واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف 

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ

اردگان کا جولانی کے ساتھ ایک نیا معاہدہ

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے دعویٰ کیا کہ انہوں

نادرا حکام نے وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کے لئے اہم بیان جاری کر دیا

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نادرا حکام کے مطابق تینوں میگا سینٹرز پر دوشفٹوں

سعودی عرب اور مصر پر تنقید نہ کی جائے؛صیہونی حکومت کا امریکہ سے مطالبہ

?️ 3 ستمبر 2021سچ خبریں:صہیونی عہدیداروں نے اپنے امریکی ہم منصبوں سے کہا ہے کہ

نفرت کی بھارتی سیاست منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔ احسن اقبال

?️ 8 جون 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا

مایا علی نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی

?️ 4 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی طبیعت

بحرین اور کویت میں وارننگ الرٹس اور دفاعی نظام اکٹیو

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ بحرین میں دفاعی

دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ

?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے