?️
نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے دنیا میں امن و رواداری کے فروغ کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کی تجویز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مختلف تنازعات سے دوچار دنیا میں امن اور رواداری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر امن اور رواداری کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے فلسفہ کے تبدیلی کے حوالے سے اثرات پر روشنی ڈالی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح حضور ﷺکی انصاف، رواداری اور امن پر مبنی تعلیمات کی بازگشت اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد میں سنائی دیتی ہے۔
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی تعلیمات و کردار کی عالمگیر مطابقت کا حوالہ دیتے ہوئے میثاق مدینہ کو تکثیریت، مکالمے و باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی بین المذاہب تعلقات کی مضبوط مثال قرار دیا، وزیر خارجہ نے مختلف تنازعات سے دوچار دنیا میں امن اور رواداری کے کلچر کو آگے بڑھانے کے لیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی میزبانی میں ہونے والی مشاورتی نشست میں شرکت کی، اس نشست میں اردن اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزرائے اعظم جب کہ مصر، انڈونیشیا، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوئے۔
بتایا جارہا ہے کہ اجلاس میں اہم عالمی امور پر باہمی مشاورت کی گئی اور ان پر متفقہ مؤقف اپنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا جہاں محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مشرق وسطیٰ کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی ہر مثبت کوشش کی بھرپور حمایت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد اور انصاراللہ کے درمیان لاشوں کا تبادلہ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی انصار
جون
بروکسل نے امریکی دباؤ پر روسی توانائی پر خودکش پابندیاں عائد کر دیں: پیوٹن
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپی
مئی
عمران خان نے مذاکرات کے تیسرے دور میں تحریری مطالبات پیش کرنے کی ہدایت کردی، وقاص اکرم
?️ 10 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری انفارمیشن شیخ
جنوری
وزیر اعظم نے پرویز الہی کو ایک اہم ذمہ داری سونپ دی ہے
?️ 4 فروری 2021گجرات (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر
فروری
اردنی بادشاہ کے بھائی شاہزادہ ہونے سے دستبرار
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن الحسین کا کہنا
اپریل
مودی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو سنگین خطرہ لاحق ہے، حریت کانفرنس
?️ 5 اکتوبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
اکتوبر
پاک ایران قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلیفونک رابطہ
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور
مئی
بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، بھارتی حکام نے شہریوں کی مدد کرنے کے بجائے دھمکیاں دینا شروع کردیں
?️ 17 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
اپریل