?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم شام 6 بجے چارٹر فلائیٹ RJD232 کے ذریعے دوبئی روانہ ہو گی انہوں نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کا دورہ موخر کیا۔امریکہ کی نیٹو فوج ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور کابل میں سفارت خانوں کے سفارتی عملے نے انخلا کے لیے پاکستان کو ترجیح دی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف عالمی ایجنڈوں کے لیے کھیلوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں۔
۔یاد رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بورڈ نے اچانک سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر سیریز منسوخ کرنے اور وطن واپس جانے کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی سٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا تاہم اچانک مہمان ٹیم کی کرکٹ بورڈ نے دورہ ختم کرکے ٹیم کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ کا کہنا ہے کہ جس طرح سے دورہ پاکستان ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہ غلط ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرانٹ ایلیٹ کا کہنا تھا کہ میں بھی پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پاکستا ن جاچکا ہوں ،وہاں ہمیں صدارتی لیول کی سکیورٹی ملی، مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آیا کہ فول پروف سکیورٹی میں کیا تھریٹ تھا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے خدشات بھی واضح نہیں کیے گئے، جس طرح سے یہ فیصلہ کیا گیا وہ انتہائی غلط ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ کو واضح کرنا چاہئے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کس وجہ سے لیا، پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ، پی سی بی اور شائقین نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر انتہائی غصے میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمان میں بھارتی طیارے میں آگ لگنے سے زخمی مسافر
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: عمانی میڈیا نے آج شام بدھ کو اطلاع دی کہ
ستمبر
طالبان کی حکومت کے بعد شیعوں پر حملے کیوں بڑھے؟
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: افغان نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل جعفر مہدوی نے کہا کہ
اکتوبر
جہنم میں خوش آمدید
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: القدس بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ صہیونی فوج
اکتوبر
4 آزاد فلسطینی خواتین کی زندگی کی کہانی
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: سمیر ابونعمہ کو 1986 میں گرفتار کیا گیا تو وہ 26
اکتوبر
یوم پاکستان کی مناسبت سے وزیر اعظم نے دیا پیغام
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یوم پاکستان کی مناسبت سے وزیر اعظم عمران
مارچ
نیٹ فلیکس اور ڈزنی پلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایمیزون کا اہم فیصلہ
?️ 27 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کمپنی نے بالی ووڈ
مئی
یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری، نیدرلینڈز میں مسجد کو آگ لگادی گئی
?️ 4 اپریل 2021نیدرلینڈز (سچ خبریں) یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری ہے
اپریل
یورپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے بڑے نقصانات
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: امیر کاہانووچ، اس مضمون کے مصنف، لکھتے ہیں کہ ایران
جولائی