🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی بنیاد پر کی گئی، پاکستان نے کارروائی دہشت گردوں کی پاکستان میں کارروائیوں کے جواب میں کی، گزشتہ 2 ہفتوں میں پاکستان نے افغان حکومت کو دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق بارہا آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان میں چھپے دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں، پاکستان نے کارروائی خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی بنیاد پر کی، کارروائی ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کے خلاف کی گئی، پاکستان نے کارروائی دہشت گردوں کی پاکستان میں کارروائیوں کے جواب میں کی۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان افغانستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے، پاکستان نے دہشت گردوں کی کاروائیوں سے سفارتی سطح پر افغانستان کو بارہا آگاہ کیا، پاکستان افغانستان کو بارہا باور کرا چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، پاکستان افغانستان سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کرتا چلا آ رہا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ 2ہفتوں میں پاکستان نےافغان حکومت کودہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق بارہاآگاہ کیا، افغانستان میں چھپے دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، پاکستان افغانستان کوبارہاباورکراچکاہےکہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے دے، پاکستان مسائل کے مشترکہ حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان افغانستان سےٹی ٹی پی کےدہشت گردوں کی حوالگی کامطالبہ کرتاچلاآرہاہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ ایشیائی ممالک کو روس کے مدار سے کیوں ہٹانا چاہتا ہے؟
🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں:شنگھائی میں فوڈان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے
اگست
مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند جماعت بی جے پی کے رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا
🗓️ 3 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند جماعت بی جے پی کے
جون
صیہونیوں کے خلاف حزب اللہ کی میزائل کارروائیوں کے معمار کون ہیں ؟
🗓️ 10 جولائی 2024شہید محمد نعمہ ناصر حاج ابو نعمہ، 1965 میں پیدا ہوئے، لبنان
جولائی
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی
🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
اپریل
الجزیرہ نے اس گولی کی تصاویر حاصل کیں جو شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کا سبب بنی
🗓️ 17 جون 2022سچ خبریں: الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ اس کی
جون
مصر نے صیہونی حکومت کی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا
🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر
مئی
پاکستان: 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز
🗓️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے
جون
کیا سندھ کے گورنر بدل رہے ہیں؟
🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ
اگست