?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی، وفاقی حکومت نے غزہ کے لیے 200 ٹن امدادی سامان دو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کرنے کا منصوبہ ہے اور مزید 100 ٹن امدادی سامان چند دنوں میں روانہ کیا جائے گا۔ غزہ کے لیے 17 ویں امدادی کھیپ میں 65 ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچوں کے لیے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں، اب تک 17 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 1,715 ٹن ہے، اگلے چند دنوں میں روانہ ہونے والی دوسری پرواز کے ساتھ مجموعی امدادی سامان 1,815 ٹن تک پہنچ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے لیے سامان کی روانگی سے متعلق تقریب میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چئیرمن این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے اعلی افسران اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔
نائب وزیراعظم نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے، الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔


مشہور خبریں۔
جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: 2 رکنی بینچ کی عمران ریاض کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
?️ 5 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صحافی عمران
مارچ
یوکرین کے بحران پر ردعمل کی وجہ
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ کے سابق مشیر جیمز کارڈن نے نیوز ایجنسی TASS
اگست
عمران کے تمام حربے ناکام ہوئے تو اس کو بچانے نئی جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ آگئی، مریم نواز
?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز
مئی
غزہ جنگ بندی کے مذاکرات ناکام؛ وجہ؟
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے عرب ثالثوں کے حوالے سے
جنوری
غزہ اور لبنان میں ہولناک صیہونی جرائم پر انصار اللہ کا ردعمل
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی انصار اللہ کے رہنما نے صیہونی ریاست کے غزہ
اکتوبر
افریقہ روسی فوج کی میزبانی کے لیے تیار
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: وسطی افریقہ کے صدر کے مشیر فیڈل نگوانڈیکا نے کہا کہ
جنوری
ہانیہ عامر اور میرب علی کا دلچسپ موازنہ
?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماڈل و
دسمبر
جرمنی میں اتحاد کی شاندار مثال، مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں کی مشترکہ عبادت کے لیئے نئی عمارت کی تعمیر
?️ 28 مئی 2021برلن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا بھر میں انتہاپسندوں کی جانب
مئی