پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں سے متعدد شہری شہید ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ میں ہونے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادی سےاسرائیلی خلاف وزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔

وزارت امور خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری شرم الشیخ معاہدے،جنگ بندی کےمکمل نفاذ، فلسطینی شہریوں کےتحفظ کویقینی بنائے۔

جاری بیان میں پاکستان نے فلسطینی عوام سے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کےمطابق خودمختارفلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ دو سال کی جنگ کے بعد 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں امریکا، مصر ، قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے مذکورہ بالا ممالک کے سربراہان نے دستخط کیے تھے۔

جنگ بندی معاہدہے کے بعد ہفتے کے روز اسرائیل نے حماس کی جانب سے حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ پر شدید ترین بمباری شروع کردی تھی جس میں 38 افراد شہید اور 143 زخمی ہوئے تھے۔

حماس نے کسی بھی قسم کے حملے کرنے کی تردید کی تھی۔ ا سرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں جنگ بندی خطرے میں پڑگئی تھی۔ بمباری کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے امدادی قافلوں کی گزرگاہیں روک کر غزہ میں امداد کا داخلہ بند کردیا تھا۔

غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے بعد 47 خلاف ورزیاں کیں، جن میں 38 افراد شہید اور 143 زخمی ہوئے تھے۔

بعدازاں 20 اکتوبر کو اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد جنگ بندی معاہدے کی بحالی کا اعلان کردیا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی کہ جنگ بندی تاحال برقرار ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی افواج نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں سلسلہ وار اہم حملوں کے بعد جنگ بندی کو مزید مستحکم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھے گا اور معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت جواب دیا جائے گا‘۔

مشہور خبریں۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا بھرپور جواب، بھارت کو دہشتگردی کا مستقل مجرم قرار دیدیا

?️ 28 ستمبر 2025اقوام متحدہ: (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے بھارت کی جانب

وزیر اعظم کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

?️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے

ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے روس کی کوششیں

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے آج ایسٹرن اکنامک فورم کے

یورپ کے لیے امریکہ کی صدرات ایک اہم مسئلہ

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف برل نے بدھ کے روز

مغربی حکام صیہونیوں کے تلوے کیوں چاٹ رہے ہیں؟

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: تل ابیب کے لیے مغربی رہنماؤں کی حمایت صرف عام

بھارتی وزیراعظم کی اسرائیلی کنیسٹ میں توہین 

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:نریندر مودی، وزیراعظم بھارت جو مقبوضہ فلسطین کے دورے پر

اکشےکمار کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

?️ 13 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ

الحمدُللّٰہ 4.2 ملین خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیئے گئے۔ مریم نواز

?️ 21 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے