پاکستان کی آبی منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کو 30 کروڑ ڈالر کی درخواست

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسوس ڈیولپمنٹ منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کو 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، جس کا مقصد ملک میں توانائی، پانی اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منصوبے کی جاری دستاویزات کے مطابق اے ڈی بی سے 2024 میں قرضے کی منظوری متوقع ہے، مجوزہ منصوبہ پاکستان کی غربت میں کمی کی قومی حکمت عملی کے دو اسٹریٹجک ستونوں میں براہ راست حصہ ڈالے گا، جس میں زراعت میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور ویلیو ایڈیشن کرنا اور انٹیگریٹڈ انرجی ڈیولپمنٹ پروگرام شامل ہے۔

اس منصوبے کا مقصد دریائے کرم پر 1,480 ملین کیوبک میٹر (ایم 3) پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 95 میٹر اونچا ڈیم بنانا؛ 65 میگاواٹ پن بجلی کی پیداوار کے لیے 3 چھوٹے ہائیڈرو الیکٹرک پاور ہاؤسز کی تعمیر؛ نئے کمانڈ ایریا کے 27 ہزار 400 ہیکٹر کو سیراب کرنا؛ اور موجودہ ایک لاکھ 55 ہزار 444 ہیکٹر کمانڈ ایریا کو آبپاشی کے لیے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانا۔

مجوزہ تبدیلیوں کے بعد منصوبہ زرعی پیداوار، توانائی اور تحفظِ خوراک کو بہتر کر کے معاشی نمو میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

کرم تنگی منصوبہ آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گا جبکہ 5 لاکھ کلومیٹر طویل آبپاشی کی نہروں اور واٹر کورسز کی تعمیر کی جائے گی، جس سے براہ راست زرعی پیداوار بہتر ہوگی، اس سے معاشی اور سماجی انفرااسٹرکچر بہتر ہوگا جبکہ کھیتوں سے مارکیٹ تک سڑکوں، اسکولوں، بنیادی صحت کے یونٹس اور پانی کی فراہمی کے لیے تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

واپڈا نے 2004 میں کرم تنگی منصوبے کی ایک فزیبلٹی اسٹڈی تیار کی تھی تاکہ زراعت، پن بجلی اور ماحولیاتی نظام کے لیے سیلاب کے پانی کو ذخیرہ اور سیلاب کے خطرات کو کم کیا جا سکے، فنڈنگ کی رکاوٹوں کی وجہ سے، منصوبے کے نفاذ کو 2 مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

پہلا مرحلہ دریائے کیتو پر متبادل راستے کی تعمیر پر مشتمل ہے تاکہ 10 ہزار 625 ہیکٹر کو سیراب کیا جاسکے اور 19 میگا واٹ پن بجلی پیدا کی جاسکے، پہلے مرحلے کی تعمیر کا آغاز 2016 میں حکومت کی جانب سے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ اور امریکا کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی جانب سے 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کے ساتھ شروع ہوا تھا، اس منصوبے کا اگلے برس تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا مصر کو گیس معاہدے کی منسوخی کی دھمکی

?️ 10 ستمبر 2025اسرائیل کا مصر کو گیس معاہدے کی منسوخی کی دھمکی اسرائیلی وزیراعظم

سابق حکومت نے سستی شہرت کیلئے غلط فیصلے کیے:شاہد خاقان عباسی

?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم

مزاحمت کے محور کو کمزور کرنے کے مقصد سے ٹیمکن فاؤنڈیشن بند 

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے توقع کے مطابق

ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کی گاڑی

صرف امریکہ ہی اسرائیل کو سمجھا سکتا ہے:وزیر خارجہ

?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی

غزہ پر دنیا کی خاموشی کو ترکی نے کیا نام دیا؟

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ جنگ میں رونما ہونے

وزیر خارجہ دور روزہ دورے جرمنی پہنچ گئے

?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2

بائیڈن کا امریکی عوام کے حالات زندگی کو بہتر بنانے پر زور

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک گورنرز کے اجتماع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے