🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا میں معمولی اضافے کے ساتھ ملک بھر میں ایک ہزار683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جبکہ مزید24 افراد کا انتقال ہوگیا اور اب تک مجموعی اموات 22ہزار493ہوگئیں، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 24 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22ہزار493 ہوگئیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 50ہزار531 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سے ایک ہزار683 مثبت کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 34 ہزار13 فعال کیسز ہیں اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار633 ہو گئی جبکہ 9 لاکھ 9 ہزار 525 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار303 ، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 347، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار855 اور بلوچستان میں 27 ہزار 502ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 20 ہزار 728 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 639 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔خیال رہے این سی اوسی نے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کئے تھے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی کے شمال سے اسرائیل کے انخلا کی وجہ؟
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال
جنوری
بنگلہ دیش کی صورتحال
🗓️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں سے جاری مظاہروں کے بعد
جولائی
چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے، وزیر خزانہ
🗓️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے
مارچ
بن سلمان کے عدالتی استثنیٰ کے بارے میں امریکی جج کی بائیڈن حکومت سے درخواست
🗓️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی جج نے اس ملک کی حکومت سے درخواست
جولائی
عراقی صدر کی ثالثی میں ترکی اور شام کے انٹیلی جنس عہدیداروں کی ملاقات متوقع
🗓️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی ثالثی میں بغداد میں ترکی
ستمبر
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی، دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے 11 مارچ کو طلب
🗓️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ
مارچ
غزہ میں ہزاروں شہداء کی لاشیں ملبے تلے
🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال
اپریل
افغانستان میں داعش کی موجودگی کے خدشات
🗓️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:امریکی دعوؤں کے باوجود ، کچھ سینئر روسی عہدیداروں نے افغانستان
جنوری