🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 930 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہو چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 843 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 80 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 47 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 55 ہزار 52 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 767 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 48 ہزار 685 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 183 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 11 ہزار 59 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 76 لاکھ 48 ہزار 481 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 557 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 84 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 447 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 51 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 124 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 95 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 357 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 763 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 295 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 282 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 287 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 548 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 600 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
آخری سانس تک شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا
🗓️ 12 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم نے لوگوں کے سوالوں کا جواب
مئی
حماس اور جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے قابض صیہونیوں کو
اگست
اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر نیتن یاہو کا ردعمل
🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جانب سے تل ابیب کو بچوں کو مارنے
جون
سعودی ولی عہد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو عام کرنے کے لیے تیار
🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کا دورہ کرنے والے اور ملکی حکام سے ملاقات
جنوری
جیلوں میں قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی
🗓️ 13 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر ویکسینیشن
جون
عراق میں تحلیل شدہ بعث پارٹی کی بحالی کے لیے امریکہ اور ترکی کی خفیہ سرگرمیاں
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک عراقی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ترکی،
فروری
امریکی پولیس کا گھٹنہ اس بار 12 سالہ لڑکی کی گردن پر
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں ایک امریکی پولیس افسر
مارچ
کئی سال سے موسیقی نہیں سنی، عاطف اسلم کا انکشاف
🗓️ 15 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار و موسیقار عاطف اسلم نے انکشاف کیا
جنوری