?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے انصاف پسند تعاون کی ضرورت ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے پاکستان جیسے موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک کو فوری اور منصفانہ مالی امداد دینی چاہیے۔
پاکستان میں موسمیاتی تباہی عالمی برادری کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ وہ اس صورتحا کے تناظر میں فوری اور موثر اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کے بارہ سے زائد ممالک کے گروپ سے ملاقات میں کیا۔ میٹنگ کا اہتمام 11 سے 15 اکتوبر 2022 تک روانڈا میں ہونے والی 145ویں آئی پی یو اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے ذریعے عالمی موسمیاتی فنڈ کی اسمبلی کی تجویز کے لیے ترقی یافتہ ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
راجہ پرویز اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ماحولیاتی تباہی اتنی بڑی اور ناقابل تصور تھی کہ جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں یہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ سیلابی پانی کی ظالمانہ لہریں لاکھوں مردوں، عورتوں اور بچوں کو بہا لے گئیں۔ تباہ شدہ عمارتیں، سڑکیں فصلیں اور مویشی بہہ گئے۔ پاکستان کی تاریخ میں انسانی آنکھ نے اتنی بڑی آفت نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا خطرہ ہے، خاص طور پر ان ترقی پذیر ممالک کے لیے جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے انتہائی حساس ہیں۔
سیلاب، خشک سالی، گرمی کی وجہ سے گلیشیئرز کے پگھلنے اور سمندری طوفانوں کی صورت میں ہمیں پریشانی کا سامنا ہے۔ کوئی بھی فطری عمل کو کالعدم نہیں کر سکتا لیکن انسانوں کی طرف سے ہونے والی تباہی کو محدود کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ملک میں حالیہ موسمیاتی تبدیلی کے پس منظر میں اسمبلی نے آئندہ آئی پی یو اسمبلی میں ایک ہنگامی آئٹم کی تجویز پیش کی تھی۔
تجویز میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ موجودہ ہنگامی امداد سے آگے اپنی توجہ مرکوز رکھے، درمیانی اور طویل مدتی بحالی اور خطرات میں کمی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی قیادت میں موافقت کے منصوبے کی حمایت کے لیے سیاسی عزم کو برقرار رکھے۔ ہم نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی بھی سفارش کی ہے تاکہ ماحولیاتی تباہ کاریوں سے متاثرہ ممالک میں موسمیاتی تبدیلی سے وابستہ نقصانات سے نمٹنے کے لیے ایک فنڈ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
سپیکر نے سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون اور کارروائی کے لیے اپنی متعلقہ حکومتوں اور پارلیمانوں کو پیغام دیں۔ اجلاس میں بوسنیا اور ہرزیگووینا، بلغاریہ، کینیڈا، قبرص، جمہوریہ چیک، فرانس، ہنگری، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، ترکی، ناروے، برطانیہ اور اٹلی کے مندوبین نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
چین میں خواتین کو سیزیرین ڈلیوری کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرکاری میڈیا نے منگل کو
دسمبر
وفاق نے کراچی پورٹ تک خصوصی سڑک اور ریل کے قیام کی منظوری دے دی
?️ 23 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نئے انفرااسٹرکچر منصوبوں کے ذریعے کراچی
نومبر
صیہونی فوج میں خودکشی کا بحران؛10 دن میں 4 واقعات
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی اڈوں میں صرف 10
جولائی
ٹرمپ: غیر ملکی کمپنیوں کو امریکی امیگریشن قوانین کا احترام کرنا چاہیے
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنڈائی فیکٹری پر امیگریشن افسران
ستمبر
پیغمبر اکرم ؐکے بارے میں روسی صدر کا بیان؛عالم اسلام کا خیر مقدم
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے صدر کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں
دسمبر
غزہ میں تل ابیب کا نصف ملین ڈالر کا غبارہ تباہ
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج کا ایک غبارہ جو کہ غزہ کی پٹی
جون
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر قومی ادارہ
مئی
کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔ وزیراعظم
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کوئی
مئی