?️
لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے، مغربی ممالک میں فلاحی ریاست کا فقدان ہے تاریخ میں پہلی بار بینکوں سے کم آمدن والوں کے لیے قرض کا بندوبست کیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی تقسیم کی تقریب ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملے گی، 10 لاکھ روپے تک کسی بھی اسپتال میں جا کر علاج کروا سکتے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افسوس ہے فلاحی ریاست کا ماحول مسلمان دنیا میں نظر نہیں آتا، مغربی ممالک میں فلاحی ریاست نظر آتی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ خاندانوں کے لیے 400 ارب روپے خرچ ہوں گے، صحت کارڈ ملک کو کہاں لے کر جائے گا یہ آپ کو وقت بتائے گا، کبھی پاکستان کی تاریخ میں کسی صوبے نے اسپتال بنانے کے لیے اتنے پیسے خرچ نہیں کیے، اب ہمارا پرائیوٹ سیکٹر اسپتال بنانے کے لیے پیسہ خرچ کرے گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار بینکوں سے کم آمدن والوں کے لیے قرض کا بندوبست کیا، قانون کی تبدیلی کے لیے ہمیں بینکوں کی مدد کرنی پڑی۔ اب تک 34 ارب کم آمدن کے گھر بنانے کے لیے قرض دیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس راشن سے 54 فیصد گھرانوں کو 30 فیصد کم پر راشن دے رہے ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام میں 5 لاکھ تک سود کے بغیر قرضے دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر و ترقی نچلی سطح سے شروع ہوتی ہے، مارچ 2022 تک پورے پنجاب کے گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا۔ پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔


مشہور خبریں۔
جنوبی غزہ میں ایک ملین سے زائد فلسطینی مہاجرین کے حالات کا حیرت انگیز انکشاف
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: عالمی غذائی پروگرام نے جنوبی غزہ میں جاری جنگ کے
جون
اسرائیل جانے والے جہاز ڈبو دیے جائیں گے: انصار اللہ کا انتباہ
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے اطلاعاتی شعبے کے نائب
جولائی
یمن کے نعرۂ مزاحمت نے استکبار کی بساط پلٹ دی
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی قلمکار اُم ہاشم الجنید نے کہا ہے کہ شہید
اپریل
صیہونی دشمن صرف طاقت ہی کی زبان سمجھتا ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے طلبہ تنطیموں
مئی
اس بار بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے میں دفن ہوجائے گا، وزیر دفاع
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات ختم: امریکی سینیٹر
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے سی این این
اکتوبر
امریکہ عراق میں مہم جوئی کیوں نہیں کر رہا ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے ایک سینئر رکن نے
اگست
میں نے میکرون کی اہلیہ کو قریب سے دیکھا ہے، وہ عورت لگتی ہیں:ٹرمپ
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک امریکی صحافی کی جانب سے میکرون کی اہلیہ کی
جولائی