?️
اسلام آباد( سچ خبریں)پاکستان کو افغانستان میں پائدار امن و استحکام کے حوالے سے سخت تشویش ہے، یہ تشویش امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد پیدا ہونے والے سیکیورٹی خلا سے مزید بڑھ رہی ہے کیوں کہ متحارب افغان گروہوں کے مابین کامیاب مفاہمت کے پہلے سے ہی کم امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ مدھم ہوتے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حالانکہ آئندہ چند روز میں بین الافغان مذاکرات کا ایک اور دور ہونے والا ہے، لیکن پاکستانی حکام کسی اہم پیشرفت کے حوالے سے زیادہ پُرامید نظر نہیں آتے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے ولیسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمٰن رحمانی سے بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ‘اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھا کر افغانستان اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ایک جامع، ٹھوس اور وسیع تر سیاسی تصفیے پر کام کریں۔
افغان امن عمل میں جمود کے باعث سیکیورٹی خلا کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں اصولوں اور طریقہ کار کے بارے میں سمجھوتے، اور وہ بھی جو معمولی امور پر مہینوں تک بحث کے بعد حاصل ہوا، کے علاوہ معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔
صدر جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکا کی طرف سے طالبان سے 2019 کے معاہدے پر نظرثانی کے اعلان اور امریکی افواج کے انخلا کے لیے 11 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے سے یہ تعطل مزید گہرا ہوا۔پاکستان اور بین الاقوامی برادری نے دونوں فریقین کو تنازع ختم کرنے کے لیے بقیہ مسائل پر بات چیت کے لیے دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی متعدد کوششیں کیں، لیکن اب تک کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوئی۔
اس ضمن میں ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان نے دیگر چیزوں کے علاوہ عبوری حکومت پر زور دیا تھا لیکن افغان صدر اشرف غنی کی سخت مخالفت کی وجہ سے یہ خیال زور نہ پکڑ سکا۔


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک زیلنسکی کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:2010 سے 2014 تک یوکرین کے وزیر اعظم میکولا آزاروف نے
جولائی
سیدی ٹمن جیل کی خوفناک کہانیاں
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد ایک
اگست
صیہونی حکومت کے سب سے بڑے جاسوس غبارے کا مقصد ؟
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے سب
مئی
در فشاں ایک طرف ڈائٹ کرتی ہیں، دوسری طرف میٹھا شوق سے کھاتی ہیں، علی طاہر
?️ 7 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار علی طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ
جولائی
انسانی حقوق کونسل میں بحرین کی فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت، فلسطینی تنظیموں نے شدید تنقید کردی
?️ 26 مارچ 2021بحرین (سچ خبریں) انسانی حقوق کونسل میں بحرین نے فلسطینی قوم کے
مارچ
یمنی فوج نے امریکہ اور اسرائیل مخالف کارروائیوں کا اعلان کیا
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:یمنی فوج نے آج منگل کے روز ایک بیان میں ام
مارچ
پاکستانی انجینئر نے اسکریپ سے وینٹی لیٹر تیار کرلیا
?️ 14 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی انجینئر ڈاکٹر ریاض نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے
اگست
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego