?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ میں توہین مذہب کے حوالے سے ملکی قانون پر قرارداد کی منظوری پر مایوسی کا اظہار کردیا ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘ملک میں توہین کے قانون پر یورپین پارلیمنٹ میں قرارداد منظور کرنے پر پاکستان کو مایوسی ہوئی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘یورپین پارلیمنٹ میں یہ عمل پاکستان اور وسیع پیمانے پر مسلم دنیا میں توہین کے قانون اور مذہبی حساسیت کے حوالے سے آگاہی میں کمی کا عکاس ہے’۔
دفترخارجہ نے کہا کہ ‘پاکستان کے عدالتی نظام اور مقامی قوانین کے حوالے سے غیر ضروری تبصرہ قابل افسوس ہےبیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان ایک پارلیمانی جمہوری ملک ہے جہاں فعال سول سوسائٹی، آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ ہے اور اپنے تمام شہریوں کے حقوق کا بلاتفریق تحفظ کے لیے پرعزم ہے’۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ‘ہمیں اپنی اقلیتوں پر فخر ہے جنہیں برابر حقوق حاصل ہیں اور آئینی طور پر بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ ہے، انسانی حقوق کی کسی خلاف ورزی کی صورت میں عدالتی اور انتظامی سطح پر تلافی موجود ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان نے مذہبی آزادی، تحمل اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے فعال ادا کر چکا ہے بیان میں کہا گیا کہ ‘ایک ایسے وقت میں جب اسلاموفوبیا بڑھ رہا ہے تو عالمی برادری کو اسلاموفوبیا، عدم برداشت اور مذہبی اور عقائد کی بنیاد پر بڑھتے مسائل کے خاتمے کے لیے مشترکہ حل نکالے’۔
دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے لیے کئی میکنیزم ہیں، جن میں جمہوریت پر مذاکرات، قانون کی بالادستی، گورننس اور انسانی حقوق کے شعبے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ مثبت انداز میں تمام مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے قبل ازیں یورپین پارلیمنٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور کر لی تھی۔
قرارداد میں حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کی "بلا امتیاز مذمت” کریں جبکہ پاکستان میں فرانس مخالف جذبات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے کمیشن اور یورپی بیرونی ایکشن سروس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ موجودہ واقعات کی روشنی میں پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کی اہلیت کا فوری طور پر جائزہ لے اور اس پر بات پر بھی غور کرے کہ آیا اتنی معقول وجوہات ہیں کہ اس جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد سے عارضی طور پر دستبرداری کے لیے کارروائی شروع کی جا سکے اور جلد از جلد اس حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کو بتایا جائے۔
اس قرارداد کو مشترکہ طور پر سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمنٹ کے رکن چارلی ویمرز نے پیش کیا جنہوں نے پارلیمنٹ کے تازہ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں توہین مذہب کے الزامات کے نتیجے میں پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ہلاک یا قید ہونے کے مختلف واقعات کا حوالہ دیا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے گزشتہ برسوں میں ایرانی سائنسدانوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ برسوں میں پہلی بار ایرانی سائنسدانوں
جولائی
لاپڈ کی صیہونی کابینہ کو بچانے کی ناکام اور یکطرفہ کوشش
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے وزیراعظم
مئی
ایران کی آڑ میں یہود و نصاری کا نشانہ ایٹمی طاقت پاکستان ہے۔ طاہر اشرفی
?️ 28 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے
مارچ
ہم کئی سالوں سے سعودی عرب پر پرواز کر رہے ہیں: نیتن یاہو
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:ببنجمن نیتن یاہو نے آج کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں
ستمبر
بجلی چوری ختم ہونے، بل ادا کرنے تک لوگوں کو سستی بجلی نہیں ملے گی، نگران وزیر توانائی
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ
ستمبر
وزیراعلی پنجاب کا عید پر زائد کرایہ وصول کرنے پر کریک ڈاؤن کا حکم
?️ 18 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید پر زائد
مارچ
عمر کا حقیقی پتا لگانے کے لیے انسٹاگرام میں اے آئی ٹول کا استعمال
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سوشل ویب سائٹ کمپنی میٹا نے صارفین کی حقیقی عمر
نومبر
ہسپانوی اخبار: میزائل سے میمز تک؛ امریکہ کے خلاف بیانیہ جنگ میں ایران کی فتح
?️ 11 مئی 2026سچ خبریں: ہسپانوی اخبار نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
مئی