پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 92 فیصد کم ہو گیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے ستمبر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں اس کا خسارہ 92 فیصد کم ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا، جس کا حجم گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

جولائی تا ستمبر کے دوران کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ حکومت کا معاشی شرح نمو پر سمجھوتہ کرنا ہے کیونکہ معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے درکار خام مال کی درآمدات کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید برآں، پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر میں 39 فیصد اضافے سے بھی جاری کھاتے میں خسارے کو کم کرنے میں مدد ملی۔

قبل ازیں، رپورٹ کیا گیا تھا کہ اگست میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا سرپلس رہا ہے، تاہم مرکزی بینک نے تصیح کے بعد بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے۔

مرکزی بینک کی معاشی حالت سے متعلق سالانہ رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ مالی سال 2025 کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے 0 تا ایک فیصد کے درمیان رہے گا، اس عندیے سے پتا چلتا ہے کہ درآمدات کو کنٹرول کرنے کی پالیسی برقرار رہے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ متعدد بار کمی کے بعد شرح سود اب بھی صنعت و تجارت کے لیے زیادہ ہے، مرکزی بینک نے مالی سال 2025 کے دوران شرح نمو 2.5 تا 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

حکومت کو پہلی سہ ماہی کے دوران 39 فیصد زیادہ ترسیلات زر سے بڑی مدد ملی، اس دوران 8 ارب 78 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف کی وطن واپسی: مسلم لیگ (ن) کو مینار پاکستان میں 21 اکتوبر کو جلسے کی اجازت

🗓️ 15 اکتوبر 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)

جنوبی وزیرستان: چیمبر آف کامرس کے صدر اور 2 کسٹم افسران اغوا

🗓️ 14 فروری 2025جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ

فرانس میں کشیدگی میں شدت/وزارت داخلہ کا مزید 13000 پولیس فورس کو میدان میں آنے کا حکم

🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس کی وزارت داخلہ نے پنشن قانون میں ترمیم کے منصوبے

کشمیر کی ’شہد کی ملکہ‘ جو خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد کے لیے کوشاں ہیں

🗓️ 25 دسمبر 2024جموں: (سچ خبریں) انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کی ثانیہ زہرا کی زندگی

ایران سعودی عرب معاہدے کے ذریعہ چین کا نئے عالمی نظام کے لیے اہم قدم:کسنجر

🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر خارجہ اور اس ملک کے تجربہ کار

اسرائیل نے UNRWA اسکول پر حملے میں امریکی بم استعمال کیا

🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک اہلکار کے ساتھ امریکی فضائیہ کے ایک

سعودی اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی

جولان کی بلندیوں کی مکمل آزادی تک صیہونیوں کے خلاف لڑتے رہیں گے:جولان کے باشندے

🗓️ 14 فروری 2021سچ خبریں:شام میں مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے رہائشیوں نے ان علاقوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے