پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے

?️

کراچی: (سچ خبریں) موجودہ حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے، دسمبر کے بانڈز کی ادائیگی کے بعد بھی ڈیفالٹ کا خطرہ ختم نہیں ہوگا۔

سماجی رابطون کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل  نے اپنا آرٹیکل شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے پر عمل نہ کرنے سے ڈیفالٹ کا رسک بڑھا، ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، مارکیٹوں اور قرض دہندگان کو یقین دلانے کیلیے ٹھوس اقدامات کی فوری ضرورت ہے، قومی مفاد کو سیاسی مفاد پر ترجیح دینی چاہیے، حکومت نے درست قدم نہ اٹھائے تو انہیں پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں۔

اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اس وقت کے وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ عالمی تجزیہ کاروں کو پاکستان میں ممکنہ ڈیفالٹ کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف کی قسط کے بعد روپیہ گر رہا ہے اور مارکیٹ میں بھی کوئی ڈالر لیکویڈیٹی نہیں، حکومت میں کوئی بتائے گا یہ کیا ہورہا ہے؟

انہوں نے کہا وزیراعظم نے دنیا کو بتایا کہ وراثت میں ڈیفالٹ کے قریب معیشت ملی، مارچ میں کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ صرف 4 فیصد تھا اور 50 فیصد ہے، ہمارے دور میں تمام معاشی اشاریے 17سالوں میں بہترین تھے، ہمارے وقت میں سی پی آئی اور ایس پی آئی 12.2فیصد اور 18فیصد پر تھی، آج کل سی پی آئی اور ایس پی آئی 27.3 فیصد اور 42.5 فیصد ہے۔

سوکت ترین نے کہا بتایا گیا تھا کہ آئی ایم ایف کی قسط کے بعد معیشت مستحکم اور روپیہ مضبوط ہوگا، روپیہ گر رہا ہے اور مارکیٹ میں کوئی ڈالر لیکویڈیٹی نہیں ہے، عالمی تجزیہ کاروں کو پاکستان میں ممکنہ ڈیفالٹ کا خدشہ ہے، کیا آپ کی حکومت میں کوئی بتائے گا یہ کیا ہورہا ہے؟

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی 1520 خلاف ورزیاں، 559 افراد جاں بحق

?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں:غزہ کی سرکاری انفارمیشن آفس نے ایک بیان جاری کرتے

اسرائیل یمن میں یقینا شکست کھائے گا؛ انصار اللہ کے اعلیٰ رہنماؤں کا انتباہ

?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:انصار اللہ کے سینئر رہنما محمد علی الحوثی اور نصرالدین

نیتن یاہو کا طبی معائنہ عمل مین آیا

?️ 8 جنوری 2023صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا فوری طبی معائنہ کیا

آپریشن عزم استحکام حکومت کی ضرورت ہے یا فوج کی مرضی سے ہو رہا ہے؟

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے اسٹیشن سے کمائی کا فیصلہ کر لیا

?️ 11 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں)  اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر 27 نومبر کو دلائل طلب

?️ 22 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق

ٹرمپ کے ٹویٹس اور تیل؛ جعلی خبروں کے ذریعے عالمی منڈی کو کنٹرول کرنے کی امریکی کوشش

?️ 15 ستمبر 2026سچ خبریں:تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کے

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال  بچ گئی

?️ 10 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) شارجہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے