پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آج پاک فوج نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کا آج کامیاب تربیتی تجربہ کیا گیا، فتح 2 جدید ترین نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے، فتح 2 انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان نے 2021 میں اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو روایتی جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہتھیاروں کا یہ نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر مزید اندر تک ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرنے کے لیے لانچ کیا گیا، اس کے بعد دسمبر 2023ء میں پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل سسٹم فتح ٹو کی لانچنگ کا آغاز کیا اور پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں پاکستان غوری ویپن سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کرچکا ہے، اس تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشن اور تکنیکی تیاریوں کو پرکھنا تھا، تجربےکےدوران ویپن سسٹم کی تکنیکی اورآپریشنل پہلوؤں کاجائزہ لیا گیا، آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈکےکمانڈرنےتجربےکامشاہدہ کیا، اس موقع پر متعلقہ اداروں کےافسران،سائنسدان اورانجینئرزبھی موجودتھے، اس دوران کمانڈرنےفورس کی تربیتی اورآپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہارکیا، کمانڈر نے کامیاب تجربےپرسائنسدانوں اورانجینئرزکومبارکباد دی، صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے بھی کامیاب تجربےپرمبارک باد دی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا معاملہ، نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کردیا

🗓️ 10 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بین

برطانیہ میں اسرائیلی اسلحہ ساز فیکٹری بند

🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی شہریوں کے احتجاج اور بین الاقوامی مہم کے دوران انگلینڈ

شمالی محاذ پر صیہونی فوج جنگی مشقوں کا آغاز

🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں بڑے پیمانے

تحریک انصاف، شاہد خاقان عباسی کو حکومت مخالف تحریک کا حصہ بنانے میں کامیاب

🗓️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب؛ اسپتال منتقل

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین

دفتر خارجہ کا کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق اہم بیان

🗓️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان دفتر خارجہ نے  کابل میں پاکستانی سفارت خانے

وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحتیاب ہوگئے

🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

اسرائیل فوراً غزا میں فوجی کارروائیاں بند کرے:چین

🗓️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:چین نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے