?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پرموثر اقدام کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ یواین امن مشنز کی بنیاد سیاسی حل پر ہونی چاہیے، مسئلہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی ساکھ کا امتحان ہے، مسئلہ جموں و کشمیر کونسل کے ایجنڈے پرطویل عرصے سے موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور دیرپا حل نکالنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قدیم مشنز میں سے ایک کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان اب تک 4 براعظموں میں 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد فوجی بھیج چکا ہے، جن میں سے 182 پاکستانی اہلکاروں نے امن کیلئے جانوں کا نذرانہ دیا۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ امن مشنز کی کامیابی کیلئے سلامتی کونسل کا متحد اور پائیدار سیاسی تعاون ناگزیر ہے، یو این خصوصی نمائندگان برائے سیکرٹری جنرل کو مکمل اختیارات دیئے جانے چاہئیں، امن مشنز کے انخلا کا فیصلہ زمینی حالات کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ امن مشنز کے مینڈیٹ کی تیاری اور جائزے میں حصہ لینے والے ممالک کو شامل کیا جانا چاہیے، پاکستان مضبوط اور سیاسی بنیادوں پر مبنی یو این امن مشن نظام کی حمایت جاری رکھے گا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیار واپس لے: پاکستان
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے
مارچ
کیا الیکسانڈر کی رہائی جامع مذاکرات اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی ؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات کی
مئی
نصراللہ کا قتل حزب اللہ کی تحریک کو روک نہیں سکتا
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کی جانب سے الاقصیٰ طوفانی آپریشن شروع کے
اکتوبر
امریکی حکام کے سیکیورٹی گارڈ سے نئے بے نقاب سیریل اسکینڈل
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے والے برائن ہک
مئی
علاقائی ممالک کے ساتھ ایران کے بحری اتحاد پر امریکہ کی تشویش
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایران اور مغربی ایشیائی خطے کے ممالک کے درمیان بحری اتحاد
جون
امریکہ کب تک یوکرین جنگ کو بڑھاتا رہے گا؟
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ نے روس کے خلاف جوابی حملے جاری رکھنے کے
اگست
پاکستان کا چین پر ایم ایل ون ریل اور ماڈل اکنامک زونز کے منصوبوں میں تیزی لانے پر زور
?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے چین سے کہا ہے کہ
دسمبر
شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے :شیخ رشید
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو
مئی