پاکستان کا ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل سروے کی دوبارہ توثیق کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 80 کلو میٹر ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کا فیصلہ کرلیا، پیٹرولیم ڈویژن نے پائپ لائن کی تعمیر سے قبل ابتدائی امور شروع کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر سےقبل پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق ہوگی، سروے کی دوبارہ توثیق کاعمل شروع کیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سروے اور انجینئرنگ ڈیزائن کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اس سے قبل اس منصوبے کا سروے اورانجیئرنگ ڈیزائن کافی پرانا ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ممکنہ 18 ارب ڈالرز جرمانے سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہاہے۔

پہلے مرحلے میں پاکستان اپنی سرزمین پر اسی کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائے گا، پائپ لائن بچھانے کا آغاز ایرانی سرحد سےگوادر تک کیا جائے گا، آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کےتحت تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔

80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کے لیے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا، پہلے مرحلے میں منصوبے پر 15 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور منصوبےکے لیے فنڈز گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے فراہم کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان 2009 میں معاہدہ طے پایا تھا کہ گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت 750 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت 1931 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی جانی ہے جس میں 1150 کلومیٹر ایران اور 781 کلومیٹر پاکستان کے اندر ہوگی۔

منصوبے کے تحت پاکستان کو جنوری 2015 میں گیس کی سپلائی ہونی تھی تاہم اب تک منصوبہ مکمل نہ کیا جاسکا اور کب تک مکمل ہوگا اب تک یہ بھی واضح نہیں ہے۔

ایران منصوبے کے تحت پہلے ہی 900 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرچکا ہے، تاہم ایران کی جانب سے 250 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر ہونا اب بھی باقی ہے۔

مشہور خبریں۔

آئندہ 45 دن اہم ہیں الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے۔شیخ رشید

?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ

امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت کے ساتھ ساتھ اس ملک

اسرائیل کا مصر کو گیس معاہدے کی منسوخی کی دھمکی

?️ 10 ستمبر 2025اسرائیل کا مصر کو گیس معاہدے کی منسوخی کی دھمکی اسرائیلی وزیراعظم

ٹرمپ اور یمن: ایسا معاہدہ جس نے صیہونی حکومت کو حیران کر دیا

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اس اچانک خبر کے بعد کہ ان کا

فرانسیسی صحافیوں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے پر اسرائیل کے خلاف شکایت

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی فیڈریشن آف جرنلسٹس اور فرانس کی نیشنل یونین آف

چین نے نیا ریلے سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا

?️ 8 جولائی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے حال ہی میں خلائی مشن شِن زھو- 12

صہیونی ٹیم کی یمن میں موجودگی کی وجہ کیا ہے ؟

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: یروشلم پوسٹ اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اس اخبار سے

میں شی جِن پِنگ کو پسند کرتا ہوں، لیکن ان کے ساتھ مذاکرات کرنا مشکل ہے: ٹرمپ

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے