اسلام آباد (سچ خبریں)افغانستان کے صوبت بادغیس میں شدید زلزلے کے باعث بچوں اور خواتین سمیت چھبیس افراد جاں بحق ہوگئے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، تاہم پاکستان نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان صوبہ بادغیس میں زلزلے سے جانوں کے ضیاع ،املاک کی تباہی پردکھ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور پاکستانی عوام متاثرہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زلزلے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
یاد رہے افغانستان کے صوبے بادغیس میں شدید زلزلہ آیا ،زلزلے کے باعث چھتیں مکانات گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت چھبیس افراد جاں بحق ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی تیس کلومیٹر تھی۔صوبہ بادغیس حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سات سو سے زائد مکانات متاثر ہوئے، عوام کو کافی پریشانی کا سامنا ہے، ریسکیو کا کام جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا غزہ میں عنقریب جنگ بندی ہوگی؟وائٹ ہاؤس کا کیا کہنا ہے؟
ستمبر
پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اہم قدم اٹھا لیا
اپریل
شیزل شوکت کا جلد شادی کا عندیہ
اکتوبر
جموں کشمیر کے تنازع پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے
اپریل
ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر بائیڈن کی جگہ ہیرس اہم انتخاب
جولائی
Alibaba introduces cashier-less offline retail concept
تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں وزارت داخلہ کا کوئی کردار نہیں
اکتوبر
صہیونی لابی کہاں کہاں قابض ہے؟ ترک صدر
اکتوبر