پاکستان کا افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار

پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)افغانستان کے صوبت بادغیس میں شدید زلزلے کے باعث بچوں اور خواتین سمیت چھبیس افراد جاں بحق ہوگئے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، تاہم  پاکستان نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان صوبہ بادغیس میں زلزلے سے جانوں کے ضیاع ،املاک کی تباہی پردکھ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور پاکستانی عوام متاثرہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زلزلے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

یاد رہے افغانستان کے صوبے بادغیس میں شدید زلزلہ آیا ،زلزلے کے باعث چھتیں مکانات گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت چھبیس افراد جاں بحق ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی تیس کلومیٹر تھی۔صوبہ بادغیس حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سات سو سے زائد مکانات متاثر ہوئے، عوام کو کافی پریشانی کا سامنا ہے، ریسکیو کا کام جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کا باضابطہ آغاز

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کی ایک اور سیاسی جماعت پر پابندی پر اظہار مذمت

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے تحریک حریت جموں و کشمیر

یمن کے خلاف 8 سال کی جارحیت کے متاثرین کے تازہ ترین اعدادوشمار

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی وزارت صحت نے آج ہفتہ کو اعلان کیا

حماس کے پاس اب بھی ہزاروں مجاہدین موجود ہیں:صیہونی جنرل کا اعتراف  

?️ 27 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ حماس نہ صرف

سوڈانی پناہ گزینوں کی تعداد؛اقوام متحدہ کی زبانی

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے سوڈان میں موجودہ

وزیراعظم آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ

ریپبلکنز کا بائیڈن کے خلاف سیاسی ہتھیار

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس میں ریپبلکنز کی جانب

پی ٹی آئی کے نئے اکاونٹس سامنے آگئے

?️ 19 مئی 2021اسلام اسلام آباد (سچ خبریں)  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے