?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کے لیے ایک جامع قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تجویز کردہ اتھارٹی ایک خودمختار ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گی جو ورچوئل اثاثہ جات سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری کرنے، نگرانی کرنے اور مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے رہنما اصولوں اور بین الاقوامی بہترین روایات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی جانب سے ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری اس سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے، قانون سازی کے بعد یہ اتھارٹی لائسنس جاری کرنے، اداروں کی نگرانی، تکنیکی معیارات مقرر کرنے، اور ایف اے ٹی ایف، آئی ایم ایف، اور ورلڈ بینک کی ہدایات کے ساتھ ہم آہنگی کی ذمہ دار ہوگی۔
اتھارٹی کا دائرہ کار عوامی تحفظ، منی لانڈرنگ سے بچاؤ، اور سائبر خطرات کی روک تھام تک وسیع ہوگا، خودمختار اثاثہ جات، اضافی توانائی کے استعمال، اور مضبوط ریگولیشن کا یہ مشترکہ ماڈل جنوبی ایشیا میں پاکستان کو ایک ڈیجیٹل اثاثہ جاتی مرکز بنانے کے قومی عزم کا اظہار ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے اعتماد پیدا ہوگا، غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، اور بلاک چین کے شعبے میں جدیدیت کو فروغ ملے گا جو ایک محفوظ، جامع اور مستقبل دوست ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد بنے گا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان چار کروڑ سے زائد کرپٹو صارفین اور سالانہ تین سو ارب ڈالر کی غیر رسمی ٹریڈنگ والی ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن چکا ہے، اگرچہ پہلے ریگولیٹری غیر یقینی صورتحال تھی، پاکستانی نوجوانوں نے بلاک چین ٹیکنالوجی کو جلدی اپنایا جن میں سے 70 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی چوبیس کروڑ کی آبادی اور تیزی سے بڑھتا ہوا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ایک مضبوط کرپٹو معیشت کے قیام کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی خلاباز پہلی بار خلا میں جانے کو تیار
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: دبئی میں مقیم پاکستانی ایڈونچرر نمیرہ سلیم اپنے خوابوں کو
ستمبر
سی ڈی اے کا زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے افسران کی ٹیم خلیجی ملک بھیجنے کا فیصلہ
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام
جولائی
سندھ میں آج بھی لوگ پانی کی بوند کے لیے ترس رہے ہیں
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عدالت میں نسلہ ٹاور تجاوزات
جون
سلامتی کونسل کے ڈھانچے کو بنیادی طور پر تبدیل کیا جانا چاہیے: اردگان
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے سلامتی کونسل میں
اگست
آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات درست سمت میں ہیں، وزیر خزانہ
?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر
تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز رشید پر اعتراض
?️ 17 فروری 2021 اسلام آباد / لاہور / کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں
فروری
راکٹ حملوں کا جواب دینے کی جگہ اور وقت کے بارے میں صہیونی اہلکار کا دعویٰ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے ایک اہلکار نے لبنان
اپریل
سنہری دور کی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے ’پی ٹی وی فلکس‘ کا آغاز
?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تنہائیاں، دھوپ کنارے ہو یا ففٹی ففٹی، ان
اپریل