پاکستان نے سعودی عرب کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا کہ ابوظبی کے دورے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا دوران ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی عالمی سطح پر متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ابو ظبی ترقیاتی فنڈز (اے ڈی ایف ڈی) کے ذریعے 2 ارب ڈالر امدادی قرض کی ادائیگی میں توسیع کے فیصلے پر یو اے ای کے وزیر خارجہ نے پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے مابین گرم جوشی پر مبنی برادر تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا اور پاکستان کی افغانستان میں جاری امن و مفاہمت کے عمل کی حمایت کے لیے مستقل کوششوں سے آگاہ کیا۔

وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے امور بشمول تجارت، سرمایہ کاری، انفرا اسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، سیاحت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات کی مہمان نوازی پر تحسین کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب عبد اللہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی دفتر خارجہ کے مطابق شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں سعودی عرب نے معاشی بحران سے دوچار پاکستان کی مدد کے لیے 3 ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا اس وقت کے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ عبد اللہ الجدان نے ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے میں درج تھا کہ سعودی عرب رقم کی ادائیگیوں میں توازن کے لیے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دینے سمیت 3 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل بھی فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اماراتی وزیر برائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے علاوہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور احمد بن علی السیغ سے بھی ملاقات کی تھی۔

شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کے لیے ویزا پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا تھا۔اس ضمن میں دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کی مثبت شراکت کا اعتراف کیا علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے بیرون ملک دوروں کے اگلے مرحلے میں آج تہران پہنچ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

تحریک انصاف ووٹوں سے اقتدارمیں آئی ہے،2023 سے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے: گورنر پنجاب

?️ 23 مئی 2021لاہور ( سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے

مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے، مجھے امید ہے حالات بہتر ہوں گے، پرویز الٰہی

?️ 9 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ

ایران کے خلاف نئی جنگ میں سرخ بالوں والے صدر کی تین بڑی ناکامیاں: صہیونی تجزیہ کار

?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار میں شائع ہونے والے تجزیہ میں دعویٰ کیا گیا

پوپ: ایران کے عوام کے خلاف دھمکیاں مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں

?️ 7 اپریل 2026 سچ خبریں: دنیا کے کیتھولک مسیحیوں کے رہنما نے امریکی صدر

غزہ کی جنگ سے اسرائیلی معیشت اور فوج تباہ

?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریف کے صحافی ایوی اشکنازی نے اپنی رپورٹ میں

اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائیکورٹ نے موٹرویز پر کھجور کے درخت لگانے سے روک دیا

?️ 26 جنوری 2024لاہور : (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکہ کے دورے پر روانہ

?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکہ

ٹیکس کم سے کم اور سہولتیں زیادہ سے زیادہ کی پالیسی پر عمل کیا جائے

?️ 22 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے