?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا ، جس پر صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ غزنوی میزائل زمین سےزمین تک ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ، تجربےکامقصدآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈکی آپریشنل تیاریوں کوجانچناتھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تجربےکےدوران میزائل ویپن سسٹم کےتکنیکی پیرامیٹرزکوجانچاگیا، آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈکےکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نےتجربے کامشاہدہ کیا، سائنسدان،انجینئرز ودیگراعلیٰ حکام بھی موقع پرموجودتھے۔
ترجمان کے مطابق کمانڈراے ایس ایف سی نے کامیاب تجربےپرسائنسدانوں اورانجینئرزکوسراہا جبکہ صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ میزائل تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا۔ تجربہ کے دوران میزائل کے تکنیکی پیرا میٹرز کو جانچا گیا۔ یہ جدید میزائل ایٹمی پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
مشہور خبریں۔
استقامت کی علامت بننے والی امریکی لڑکی
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:آج سے بیس سال قبل آج کے دن امریکہ کی سڑکوں
مارچ
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا
?️ 20 مئی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے
مئی
سمندر کے راستے غزہ کی امداد حقیقت یا مریکی دھوکہ
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے اپنی رپورٹ میں سمندر
جون
غزہ جنگ بندی کا معاہدہ میرا کام تھا، بائیڈن کا نہیں: ٹرمپ
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ
جنوری
غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 92 تک پہنچی
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں اسرائیلی فوج
دسمبر
نبیہ بیری کی جانب سے واشنگٹن پوسٹ میں ان سے منسوب الفاظ کی تردید
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا کہ ایران
نومبر
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی کمیشن نے پیر کے روز چینی ملکیت
اپریل
سعودی عرب نے انسانی ہمدردی کے لیے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا: یمن
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:یمن سلامتی کے نائب وزیر اعظم جلال الرویشان نے اعلان کیا
جون