🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان نے افغان امن عمل کی پرعزم حمایت کی، عالمی برادری کو افغانستان کی مسلسل معاشی معاونت برقرار رکھنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب کے درمیان فون پر رابطہ ہوا اس دوران دونوں وزرائے خارجہ میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کی پرعزم حمایت کی، پاکستان اور چین ٹرائیکا پلس کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے امن کی کاوشوں کو آگے بڑھانے میں معاونت کی۔ شاہ محمود نے وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ضروری ہے افغان عوام اور ان کے حقوق کاتحفظ یقینی بنایا جائے، افغانستان کے جامع سیاسی تصفیے کے لیے افغانوں کو مل کر کام کرنا چاہیے، عالمی برادری کی جانب سے افغان عوام کی حمایت کا جاری رہنا ناگزیر ہے۔
ملاقات میں شاہ محمود نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین آہنی برادراور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک میں قریبی رابطے اور ہم آہنگی استوار رکھنے کی روایت موجود ہے۔
مشہور خبریں۔
9 مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 2 فروری تک ملتوی
🗓️ 27 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ
جنوری
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی
دسمبر
تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے
اپریل
روسی تیل پر سال کے آخر تک پابندی عاید
🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یورپی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ماسکو کے
مئی
وزیر اعظم نے کورونا بڑھتے کیسز کی بنا پر رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کر لیا
🗓️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے
دسمبر
امیر عبداللہیان اور قطر کے وزیر خارجہ کے درمیان گفتگو
🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج
جون
مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے
🗓️ 7 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مسلم لیگ جموں و کشمیر نے
اپریل
قطر ورلڈ کپ صہیونیوں کے لیے کیسے ڈراؤنا خواب بنا؟
🗓️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ نے فلسطین کی
نومبر