?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے خط کا خیرمقدم کیا ہے جس میں اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی خط لکھتے ہوئے کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنا پڑیں گی، بھارت عالمی برادری کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر پر یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے خط پر دفتر خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یورپی کمیشن کے صدر اور نائب صدر کےخط کا خیرمقدم کرتےہیں، خط میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود بھارتی مظالم پر عالمی تنقید اورمذمت جاری ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہواہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل نے5 اگست 2019 کےبعد 3بار جموں و کشمیرکےمسئلے پربحث کی اور یواین ہائی کمشنر انسانی حقوق کے دفتر نے 2018 اور 2019 میں 2 رپورٹ جاری کیں، جس میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزاد تحقیقات کابھی کہاگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی طورپرمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ مسلسل اٹھایا گیا ہے، بھارت عالمی برادری کےمطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرناپڑیں گی اور مسئلہ کشمیر کے پرا من حل کیلئے اقدامات کرناپڑیں گے، پاکستان کشمیریوں کے حقوق کیلئے آوازبلندکرتارہے گا۔
مشہور خبریں۔
ایک ہی سکے کے دو رخ
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور صیہونیت
اکتوبر
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
?️ 11 مئی 2024لاہور:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ
مئی
کیا صیہونی نئے انتفاضے کے خوف سے پریشان ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے عیلی میں آپریشن کے
جون
امریکی کانگریس میں غزہ جنگ کے خلاف متعدد مظاہرین کی گرفتاری
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ کانگریس کی پولیس نے غزہ
دسمبر
مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔ اسحاق ڈار
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
جولائی
کل جماعتی حریت کانفرنس کا غلام محمد بھلہ شہید کو خراج عقیدت
?️ 15 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز حریت رہنما غلام
فروری
فٹبال ورلڈ کپ کے ٹنیٹوں میں ایک رات گزارنے کی قیمت
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:قطر میں2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ میں فیفا کے پرتعیش
اگست
سینئر ربی نے صیہونیوں سے مخاطب ہوکر کہا: اب ہتھیار اٹھا لو
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی صیہونی حکومت کی پے درپے جارحیت کے جواب میں
مئی