پاکستان نے  آمدورفت کیلئے واہگہ بارڈر کھول دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے  آمدورفت کیلئے واہگہ بارڈر کھول دیا گیا، کورونا وائرس کے باعث 22 مئی کو واہگہ بارڈر کو بند کیا گیا تھا، بارڈرکھلنے سے پاکستان اوربھارت دونوں جانب سے آمدورفت کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بھارت کو کیٹیگری سی سے نکالنے کے بعد واہگہ کے راستے دونوں جانب سے لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کورونا وائرس کے باعث واہگہ بارڈر کو 22 مئی سے 12 اگست تک بند کیا گیا تھا۔

جس کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ کے راستے تجارت بند ہوگئی تھی۔ اب آمدورفت کے دوران این سی اوسی کی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ بارڈر کھلنے کے بعد دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں واہگہ بارڈر سے آ سکیں گے۔

تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ کے راستے تجارت فی الحال بند ہے، تجارتی سرگرمیوں کو 5 اگست 2019 کو کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کے بعد بند کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید83 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 61 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3689 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح6.03 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 440 ہے ، مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 97ہزار 887ہو گئی۔
10لاکھ 79 ہزار 867 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید83 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں 4لاکھ 10ہزار 436، سندھ میں 4لاکھ 42ہزار 401،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ T67ہزار 154،اسلام آباد میں ایک لاکھ 2ہزار 94 اور بلوچستان میں 32ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں 33ہزار 131 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیڈٹ کالج وانا حملہ: فیلڈ مارشل نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی

?️ 12 نومبر 2025وانا (سچ خبریں) کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے

وائس چانسلرز کے تقرر کا معاملہ: گورنر پنجاب اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

?️ 24 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مختلف یورنیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی

نصراللہ کی شہادت سے امریکی صہیونی سازش ناکام

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

اس مہینے سے ایک بار پھر مہنگائی میں اضافہ ہوگا

?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری

ٹرمپ نے پیوٹن سے ملاقات کے لیے وقت اور جگہ کا کیا اعلان 

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل”

امریکی حکومت یوکرین میں اپنے فوجیوں کی تعداد ظاہر کرنے پر مجبور

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی نئی قرارداد کے مطابق اس ملک کو یوکرین

پنجاب حکومت تمام پارٹی دھڑوں کو منانے میں کامیاب ہوگئی

?️ 13 جون 2021لاہور (سچ خبریں)بزدار حکومت آئندہ مالی  سال کے بجٹ کی منظوری کے

پنجاب میں ڈاکوں نے پٹرول پمپ پر حملہ کردیا

?️ 11 اکتوبر 2021صادق آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ پنجاب کے سرحدی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے