ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن میں کوئی رکاوٹ نہیں: فیصل سلطان

فیصل سلطان کی عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل  

?️

کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن کو جلد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ وفاقی حکام کے مطابق پورے پاکستان میں اب تک 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ سکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ 30 ہزار فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز نے ویکسی نیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے، تمام رجسٹرڈ طبی عملے کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن کو جلد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے پر ویکسی نیشن نا کروانے کا الزام غلط ہے، چند غلط فہمیوں کی وجہ سے طبی عملے سے وابستہ کچھ لوگوں نے ویکسی نیشن کے عمل میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اب تمام طبی عملہ ویکسین لگوانا چاہتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 192 سے زائد ہے جن میں سے صرف 7 وہ ڈاکٹر تھے جو کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کہلاتے ہیں جبکہ دیگر عام ڈاکٹر تھے جنہیں عام مریضوں سے یہ مرض لگا اور وہ جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں 20 فیصد سے بھی کم ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف ہوا ہے اور اب تک پاکستان میں طبی عملے کے صرف 2 لاکھ 24 ہزار  اراکین کو چینی ویکسین سائنو فام کی دو ڈوز لگ سکی ہیں۔پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے جبکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں تمام ہیلتھ ورکرز کی تعداد 12 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں خواتین کے کام پر پابندی پر اقوام متحدہ کا ردعمل

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:      اقوام متحدہ نے غیر سرکاری اور بین الاقوامی اداروں

عراق شام کا ہر طرح سے حامی

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:عراقی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فلاح الفیاد نے شام کے

’معلومات تک رسائی شہریوں کا حق‘، سپریم کورٹ کا اپنے ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائٹ ٹو انفارمیشن

یوکرینی فوج کو شدید انسانی قلت کا سامنا ہے: امریکہ

?️ 14 اگست 2026سچ خبریں: امریکی انٹیلیجنس سروس نے ایک رپورٹ میں، جو امریکی محکمہ

ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے بارے میں پاکستانی وزارت خارجہ کا بیان

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

امریکی خارجہ پالیسی دنیا میں تناؤ کا باعث:روس

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بیرون ملک امریکی

اگر اسٹیبلشمنٹ کہے کہ کسی معاملے میں دخل نہیں دیا تو یہ بات بھی سچ نہیں ہوگی

?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا

پیپلزپارٹی نے لیول پلیئنگ فیلڈ کا معاملہ ’متعلقہ حلقوں‘ کے سامنے رکھ دیا

?️ 9 اکتوبر 2023 کراچی: (سچ خبریں) جنوری میں ہونے والے ممکنہ انتخابات کے پیش نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے