پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، مثبت کیسز میں اضافہ

کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے مثبت کیسز  آنے کی شرح 5.65 فیصد ہو گئی، ایک دن میں 2700 سے زائد کیسز رپورٹ اور34 اموات ہوئیں۔ ملک میں کوروناکے45ہزار579فعال کیسزہیں جبکہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، جس کے باعث اموات اور کیسز بڑھنے لگے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک میں کورونا صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے ہیں ، جس میں بتایا ہے کہ ملک میں 24گھنٹے میں کورونا میں مبتلا 39 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22ہزار 760 ہوگئیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 49 ہزار 247 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 2ہزار783 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے پانچ فیصد سے زیادہ رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ اس وقت ملک میں کوروناکے45ہزار579فعال کیسزہیں جبکہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 472، پنجاب میں تین لاکھ 49 ہزار 475، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960 اور بلوچستان میں 28 ہزار 704 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 84 ہزار 266، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 210 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کوویکس کی فراہم کردہ آسٹرازنیکاویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے ، جس میں ایک اعشاریہ چوبیس ملین ڈوز شامل ہیں ، آسٹرازنیکا دائمی امراض اورکمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

عرفان صدیقی صحافت کیساتھ سیاست میں بھی اعلی روایات کے علمبردار تھے۔ محسن نقوی

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹر عرفان

اُمہ متحد ہو کر مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرے۔ اسحاق ڈار

?️ 29 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق

قربانی کے نام پر گروپ میں شامل کرنیوالے مدد گار نہیں شکاری ہوتے ہیں۔ متاثرہ طالبہ

?️ 29 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے لیے بچوں کو

واشنگٹن کی اسرائیل کو 8 بلین ڈالر کی فوجی امداد

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے اعلان کیا کہ جو بائیڈن انتظامیہ

ویگنر کمانڈر کی موت کے بارے میں مغربی ممالک کی قیاس آرائیاں

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل نے پریگوزن کو لے

پوری دنیا کو توانائی کے غیر معمولی بحران کا سامنا:امیر قطر

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:قطر کے امیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی77ویں اجلاس سے

اتحاد مکہ امریکہ کے خطے سے فرار کا پیش خیمہ ہے: عطوان 

?️ 9 اگست 2026سچ خبریں: عبدالباری عطوان، تجزیہ کار علاقائی اسٹریٹجک امور، نے اپنے حالیہ مضمون

اسرائیلی نصر اللہ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:2006 کی جنگ کی 17ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے