?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منسوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا ہے کہ کل 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد ویکسینیشن کی گئی اور الحمدللہ ایک دن میں ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر پاکستان میں 70 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ، اس کے علاوہ رجسٹر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جہاں اب تک 1 کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگے بغیر کورونا ختم نہیں ہو گا، یہ قابل قبول نہیں ہے کہ کچھ ممالک نوجوانوں کو ویکسین لگانا شروع کر دیں اور خطے کے باقی ملکوں نے طبی عملے اور بزرگ افراد کو بھی ویکسین نہ لگائی ہو ، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوج نے کہا ہے کہ یہ مت سوچیں کہ کورونا وائرس کی وباء ختم ہوگئی ہے، اس وقت دنیا بھر میں کورونا ویکسین لگنے کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ وباء اسی وقت ختم ہو گی جب 70 فیصد لوگوں کو ویکسین لگ جائے گی جب کہ اس وقت تک دنیا بھر میں صرف 26 فیصد لوگوں کو ہی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگی ہے جب کہ یورپ میں 36 اعشاریہ 6 فیصد آبادی کو کورونا کی پہلی اور 16 اعشاریہ 9 فیصد کو دوسری خوراک بھی لگ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ تشویش کورونا کی نئی اقسام کی وجہ سے ہے، مثال کے طور پر بھارتی قسم بی1617 ایک دوسری قسم بی117 جو کہ برطانوی قسم ہے اس سے زیادہ پھیلتی ہے ، اور اب تک کورونا کی بھارتی قسم 53 ممالک میں پھیل چکی ہے تاہم دنیا بھر میں نئے کیسز اور اموات میں گذشتہ پانچ ہفتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، اس سلسلے میں اگرچہ کورونا ویکسینز نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر ثابت ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود لوگوں کو محتاط رہنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ افغانستان میں منجمد اثاثے جاری کرے: سینئر طالبان عہدیدار
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیراعظم عبدالغنی برادر نے کہا کہ افغانستان
دسمبر
یمن جنگ کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اختلاف
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:یمن جنگ کے بارے میں پینٹاگون کی نئی افشاء کردہ دستاویزات
اپریل
ریاض کے ساتھ ابوظہبی محاذ آرائی کا نیا دور
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ اور صیہونی حکومت کی قیادت میں سعودی عرب لیگ
مئی
ادلب پر فضائی حملے میں سے زیادہ 120 افراد ہلاک
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام کوروس کے مرکز برائے مصالحت
ستمبر
خلیل الرحمان کا ماہرہ خان سے رابطہ، دوریاں مٹ گئیں
?️ 4 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان اور ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر
جون
نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔ حنیف عباسی
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
ماہ رمضان میں بازار ہوں گے بند
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
اپریل
نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے: فواد چوہدری
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئی
ستمبر