?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لڑنے والے آدھے سے زیادہ جنگجوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے، 500 افغان شہریوں کی لسٹ ہے، جو رواں سال افغانستان سے پاکستان لڑنے آئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) افغانستان کے لیے بھی مسئلہ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ’خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اورگورننس کے چیلنجز‘ کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالات ہمیشہ مسائل کا شکار رہے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے چاہئیں، ایران سے رواں سال 15 لاکھ افغان مہاجرین کو نکالا گیا ہے۔
صادق خان نے کہا کہ پاکستان سے چند ہزار افغان مہاجرین کو نکالا گیا ہے، پاکستان سے مہاجرین کو نکالنے پر ہر طرف شور شرابہ ہے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم نے پاکستان کو بھی افغانستان بنا دیا۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا مسئلہ دونوں ممالک کےدرمیان خراب تعلقات کی ایک وجہ ہے، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان کے لیے بھی ایک مسئلہ ہے، افغانستان کے 44 ہزار گاؤں پر طالبان کا کنٹرول ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کے علاوہ عام شہری اسلحہ ساتھ نہیں رکھ سکتے، لیکن ٹی ٹی پی کے جنگجو اسلحے سمیت افغانستان میں گھومتے ہیں، ٹی ٹی پی کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت نے ایک سال میں غزا میں کتنے اسپتال نذر آتش کیے ؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 سے غزا پر اپنے حملوں
دسمبر
یمن کے بدترین قحط سے بچنے کے لئے 4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور
مارچ
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی کمیشن نے پیر کے روز چینی ملکیت
اپریل
حماس کا سینیئر صہیونی کمانڈر کے زخمی ہونے پر رد عمل
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے آج جمعرات کو مغربی
جون
صہیونی فلسطین میں کہیں بھی محفوظ نہیں
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں آج کی صیہونی مخالف کارروائی
جنوری
ہم ایسا کام کریں گے کہ فلسطین آنے پرپچھتاؤ گے: یمن
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما حزام الاسد نے صہیونیوں کو عبرانی
جنوری
باحجاب لڑکی کو ہراساں کرنا شرم کا مقام ہے: جاوید اختر
?️ 10 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر
فروری
فی یونٹ بجلی پر 7.41 روپے ریلیف کی واپسی پر صنعتکار برہم، صنعتوں کی بندش کا انتباہ
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتکاروں اور تاجر برادری نے فی یونٹ بجلی
جولائی