پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کو پرعزم ہیں وزیر اعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معیشت کی بحالی کو پہلی ترجیح اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو دنیا کے لئے مثال قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،مجموعی قومی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اصلاحات لا رہے ہیں،کرپشن کیخاتمے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ اعلیٰ سطح حالیہ روابط سے معشت میں بہتری آئی گی۔

ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں،دونوں برادر ممالک کی غم و خوشی مشتر ک ہیں۔

شہبازشریف نے کہاکہ میراسعودی عرب کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ 8 برسوں میں مثالی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو ان کی مدبرانہ فراست و مثالی قیادت کیسبب ہی ممکن ہو سکا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کا وڑن 2030 دنیا کے لئے ایک مثالی ماڈل ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ اعلیٰ سطح کے حالیہ روابط سے معیشت میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی وزیراعظم کا سب سے پہلے سعودی عرب کادورہ ایک روایت رہی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ اور اعلیٰ سرمایہ کاری وفد کا وفد کا دورہ پاکستان نیا سنگ میل ثابت ہو گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔ کویت، متحدہ عرب امارات ، قطر ، ترکی اور چین سے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے پر عزم ہیں۔دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دے رہے ہیں۔ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ہماری حکومت کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو سنگین چیلنجز کاسامنا ہے،کرپشن کیخاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،بیرونی قرضوں سے نجات اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایروان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 15 اگست 2022آرمینیائی حکام نے پیر کو ایروان میں کل ہونے والے خوفناک دھماکے

نام نہاد ’بند لفافہ‘ کھولیں کہ کیا لکھا ہے، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، عمران خان

?️ 19 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور

عتیقہ اوڈھو نے 13 سال قبل فواد خان کی ماں کا کردار ادا کیا تھا، بشریٰ انصاری

?️ 14 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو

پاکستان اور چین کے درمیان معاشی، ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، شہباز شریف

?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

چارلس افغانستان میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:چارلس III، جو 20 سال تک افغانستان کے خلاف بڑے پیمانے

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار

?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی

روس کا جدید ترین ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے خطاب میں روس کے جدید

اسرائیلی فورس کو تصویر لینا مہنگی پڑی

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک تصویر شائع کی ہے جس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے