?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کو ایک پالیسی کے تحت اپنایا ہوا ہے، بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، کوئی بھی ہمارے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا۔
الجزیرہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ ردِ عمل گزشتہ ماہ وزیرستان بم دھماکے بعد سامنے آیا،حملے کی ذمہ داری فتنۃ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی، دھماکے میں 16 فوجی جوان شہید جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، پاکستان کا واضح موقف ہے کہ ان حملوں میں بھارت براہ راست ملوث ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگرانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے۔
احمد شریف چوہدری نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’خارجیوں کی اصطلاح حالیہ دنوں میں پاکستانی فوج اور میڈیا میں وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہی ہے‘۔
انہوں نے کہاکہ خوارج کی اصطلاح ان مسلح گروہوں کے لیے استعمال کی جا رہی ہے جو ریاست اور فوج پر حملے کرتے ہیں، موجودہ فتنۃ الخوارج اس گمراہ کن نظریے کا تسلسل ہے، جو مسلمانوں کو اپنے گمراہ کن عقیدے کے تحت قتل کرتے آئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اسلام میں جہاد یا قتال کا اختیار صر ف ریاست کے پاس ہے، کسی فرد ، تنظیم یا گروہ کو اختیار نہیں، فتنۃ الخوارج کا اسلام، انسانیت ، پاکستان یا پاکستانی روایات سے کوئی تعلق نہیں، فتنۃ الہندوستان کی اصطلاح پاکستان میں ان دہشت گردوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جنہیں بھارت کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سرگرم ہیں، پاکستان نے اسلامی ریاست کے خلاف کسی بھی جارحیت کو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، بھارت سیاسی قیادت متعدد مواقع پر پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کا اعتراف کر چکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، امریکا اور کینیڈا سمیت کئی ممالک بھارتی ریاستی دہشتگردی کا اعتراف کر چکے ہیں،
الجزیرہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرنے اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بننے والے ایران کے لیے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، کوئی بھی ہمارے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا، پاکستان ایک ذمہ دار اور ڈکلئیرڈ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ علاقائی توازن پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
شیشے کے شہر دبئی کی سلامتی کا سراب؛ روسی صحافی کا تجزیہ
?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں:روسی مورخ اور صحافی آرتم کرپیچنوک نے اپنے تجزیے میں دبئی
اپریل
کیا حماس اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی؟
?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے ایک بار پھر صہیونی
ستمبر
اب اپوزیشن کی کانپیں ٹانگیں گی:سینیٹر فیصل جاوید خان
?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید
مارچ
صلیبی جنگیں اور جدید امریکی جنگیں؛ ایک ہی سکے کے دو رخ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:صلیبی جنگوں کا جدید امریکی جنگوں سے موازنہ محض ایک
اپریل
شنیرا اکرم نے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا
?️ 26 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی
فروری
بن سلمان کا یوکرین کی 400 ملین ڈالر کی مدد کا وعدہ
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی انسانی
اکتوبر
کشمیری صحافی رئیس بٹ کو پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
?️ 30 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
کیا ترکی میں اب موسم سرما نہیں ہوگا؟
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترکی کو ایک ایسے ملک کے طور پر جانا جاتا
اکتوبر