🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان پاکستان میں اومی کرون وائرس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کا ایک بھی کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا۔ ہماری ترجیح ان لوگوں کی کورونا ویکسینیشن ہے جنہیں اب تک ایک بھی ڈوز نہیں لگی ہے۔
یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری ترجیح ان لوگوں کی کورونا ویکسینیشن ہے جنہیں اب تک ایک بھی ڈوز نہیں لگی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، جس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے، جہاں آج کورونا کیسز کی شرح میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 475 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 327 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.1 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 728 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 840 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 876 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 905 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 42 ہزار 236 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 577 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 775 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 70 ہزار 585 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 12 کروڑ 30 لاکھ 32 ہزار 63 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 1 لاکھ 84 ہزار 100 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے میزائل حملے سے اسرائیل کو کافی بڑا نقصان
🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی رپورٹوں
اکتوبر
اسرائیل جنگ کو روک رہا ہے یا بڑھا رہا ہے؟شیری رحمٰن کا ردعمل
🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے حماس
اگست
طالبان نے ایک جامع حکومت بنانے کے لئے طویل سفر طے کیا
🗓️ 22 ستمبر 2021اگرچہ طالبان نے حالیہ دنوں میں کچھ اقلیتوں کو عبوری حکومت میں
ستمبر
کیا اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ کرے گا ؟
🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنرل اسٹاف کے سابق سربراہ نے کہا کہ
اکتوبر
براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے: فضل الرحمٰن
🗓️ 30 جنوری 2021براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب
جنوری
امریکا اور یورپی ممالک کے دباؤ سے پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم
🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور
جون
سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ
🗓️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ترجمان نے جمعہ کی
اپریل
لوگ کہتے ہیں خوش نصیب ہیں آپ کو اقرا عزیز ملی، یاسر حسین
🗓️ 30 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کو منفرد
دسمبر