پاکستان سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ احسن اقبال

?️

نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں سسٹو ڈیوائسز تقسیم کی تقریب میں معذور و نابینا افراد میں وہیل چیئرز، واکرز اور آلات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کو وہ مزہ سکھایا ہے کہ اسے دن میں تارے نظر آگئے، وہ جہاز جن کے اوپر بھارت کو بڑا غرور تھا ہماری فضائیہ نے زمین پر پٹک دیے، جو کامیابی اللہ تعالی نے پاکستانی قوم کو عطا کی ہے جس پر ہم جتنا بھی شکر ادا کریں اتنا کم ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے بتا دیا کہ جو پاکستان پر میلی نگاہ ڈالے گا، ہم اس کا گھرتک پیچھا کریں گے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ہمیں یہ بتا رہی تھی کہ پاکستان کا ستیاناس اور بیڑا غرق ہو گیا ہے، پی ٹی آئی بتا رہی تھی کہ پاکستان کی فوج اپنا کام نہیں کرسکتی۔ تحریک انصاف بتا رہی تھی کہ پاکستان کے سپہ سالار اپنے منصب کے اہل نہیں ہیں، صبح شام ان کا سوشل میڈیا ملک اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف تھا، جتنی بہادرانہ اور دلیرانہ قیادت کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظاہرہ کیا، تاریخ میں نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں بھی پاکستان پر بھارت نے حملہ کیا تھا، اس وقت کے وزیراعظم نے اسمبلی میں کہا کہ پھر میں کیا کروں؟ کیا میں ہندوستان پہ حملہ کر دوں؟ آج آپ کے وزیراعظم نے مسلح افواج کو یہ نہیں پوچھا کہ اب ہم کیا کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دشمن کو ایسا جواب دو کہ دشمن کو پتہ لگ جائے، بتاؤ کہ جو پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے گا پاکستان اس کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جوں جوں بھارت ہوش میں آرہا بتا رہا ہے کہ ہاں پاکستان نے ہمارے جہاز مارے ہیں، آپ سب کو یہ شاندار فتح مبارک ہو۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں ہاکی گراؤنڈ میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک و زخمی

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:امریکہ میں ہاکی کے میدان میں فائرنگ کے واقعے میں کئی

غزہ کی تباہی پر صیہونی وزیر جنگ کا شرمناک بیان

?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے غزہ میں ہونے

تاریخ میں پہلی مرتبہ F-35 کے مار گرانے کا امریکہ نے اعتراف کیا

?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: سی این این اور سینٹکام کے ترجمان نے اعتراف کیا

بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، گمراہ کن اور بلا جواز بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ

?️ 18 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے

بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 16 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا

صیہونی حکومت کے غزہ سے جاسوس بھرتی کرنے کے نئے ہتھکنڈے

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: القدس نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ کی جنگ

پیلوسی کا دورۂ تائیوان آگ سے کھیل

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ تائیوان

پنجاب میں انتخابات کا شیڈول ملتوی ،الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے