?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ریلویز نے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور زیادہ محصولات کے حصول کیلئے 2 مسافر ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کراچی جانے والی ٹرینوں کی تزئین و آرائش کے لیے تمام ضروری انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں، جن کی روشنی میں قراقرم ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کی اپ گریڈیشن سے محکمہ کو مزید ریونیو حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور گرین لائن ٹرین کی طرز پر اس کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں افسر نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ریونیو پیدا کرنے کے لیے متعدد مسافر ٹرینوں اور ریلوے پلیٹ فارمز کی برانڈنگ کے لیے مختلف آپشنز پر غور کرنے کا منصوبہ بھی زیرغورہے، ٹرینوں اور پلیٹ فارمز کی برانڈنگ پاکستان ریلوے کے بڑھتے ہوئے خسارے کو دور کرے گی اور اس سلسلہ میں نجی فرمز کو اپنی مصنوعات کی تشہیر کرنے کی اجازت دے گی، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پانچ ٹرینوں اور دو ریلوے اسٹیشنوں ،ٹرینوں کی سیٹ کور اور مسافر کوچوں کی اندرونی دیواروں کو برانڈنگ کے لیے پیش کیا جائے گا، اس منصوبے کو شروع کرنے کے بعد ریلویزکا خسارہ کم ہوگا، وفاقی وزیر ریلویز نے متعلقہ افراد کو اس سلسلے میں تمام رسمی کارروائیوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان ریلوے میں چین کی تیار کردہ درجنوں جدید مسافر بوگیاں شامل کی گئی تھیں، گزشتہ ماہ پاکستان ریلوے کو چین سے 70 جدید مسافر بوگیاں موصول ہوئی تھیں، مزید 130 مسافر بوگیوں کی آمد متوقع ہے جب کہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی 620 ویگنیں پاکستان میں بنیں گی، نئی ویگنز سے ریلوے آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ موجودہ ویگنیں 60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں، اب تک موصول ہونے والی جدید مسافر بوگیاں فی الحال گرین لائن ٹرین کا حصہ بنائی گئی ہیں، جیسے جیسے چین سے مزید جدید مسافر بوگیاں موصول ہوں گی، انہیں دیگر ٹرینوں کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کو 675 ملین ڈالر ہتھیاروں کی امریکی امداد
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 675 ملین ڈالر
ستمبر
مصر کی فلسطینیوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی ظالمانہ ناکہ بندی میں اضافے کے
اپریل
صیہونی حکومت کا اردن کے خلاف اعلان جنگ
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:اردن کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے صیہونی حکومت کے
جون
اسرائیلی حکام کے خلاف سائبر حملوں میں شدت
?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا
ستمبر
اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال
?️ 24 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق
مارچ
ہالینڈ کے وزیراعظم نے توانائی کی فراہمی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے منگل کے
اکتوبر
واٹس ایپ کا صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان
?️ 5 اگست 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) سوشل میڈیا اور موبائل میسجنگ کی
اگست
وفاقی وزیر شہباز گل کا ن لیگ پر طنزیہ وار
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز
دسمبر