?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا ہے کہ معیشت مستحکم ہونے کے بعد پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کرسٹالینا جارجیوز نے آئی ایم ایف پروگرام مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر حکومتِ پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ (ڈبلیو جی ایس) 2025 کے موقع پر گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان کے جاری آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والے میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں بات چیت کے دوران ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ اور مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا گیا، جو کہ پاکستان کے معاشی استحکام کی بحالی اور ملک میں پائیدار ترقی و مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ہونے والی پیش رفت کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور اسے طویل مدتی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اصلاحات کی رفتار بالخصوص ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتر کارکردگی اور نجی شعبے کی ترقی جیسے اہم شعبوں میں پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کو پاکستان کے معاشی استحکام کے لائحہ عمل، مؤثر کارکردگی اور منصوبہ بندی کی پائیداری کے لیے حکومت کے عزم کا یقین دلایا جو پاکستان میں جامع اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اہم اجزا ہیں۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف کے تعاون سے چلنے والے پروگرام کو موثر طریقے سے نافذ کرنے میں حکومتِ پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی سمت میں گامزن ہے اور افراط زر میں کمی کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان معاشی بحالی کے حصول کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
کرسٹالینا جارجیوا نے ملک کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت اور ذاتی عزم کی بھی تعریف کی، جنہوں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور موثر گورننس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کے لیے آئی ایم ایف کے عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثنا، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے اپنی ایکس پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو مثبت قرار دے دیا۔
کرسٹالینا جارجیوا نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم سے مل کر بہت اچھا لگا، میں پاکستان میں آئی ایم ایف اصلاحات کے لیے ان کے پختہ عزم کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں اور پاکستان کی نوجوان آبادی کے لیے اعلیٰ ترقی اور زیادہ ملازمتوں کی راہ ہموار کرنے کے لئے ان کے فیصلہ کن اقدامات کی حمایت کرتی ہوں۔
دریں اثنا، آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کااسکوپنگ مشن گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔
نمایندہ آئی ایم ایف کے بیان کے مطابق آئی ایم ایف کا اسکوپنگ مشن 6 سے 14 فروری تک پاکستان کے دورے پر ہے، مشن گورننس اور بدعنوانی کے خطرات کاجائزہ لیتا ہے اور گڈ گورننس کو فروغ دینے کے لیے سفارشات پیش کرتا ہے۔
نمائندے کے مطابق مشن کا مقصد پبلک سیکٹر کی شفافیت، جوابدہی، اور دیانتداری کے لیےسفارشات تیارکرنا ہے، آئی ایم ایف کی ٹیم اسکوپنگ مشن کے دوران وزارت خزانہ،ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام سے ملاقاتیں کرے گی۔
آئی ایم مشن وزارت قانون ،ایس ای سی پی اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے حکام کے علاوہ کاروباری برادری، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔


مشہور خبریں۔
معیشت ترقی کی راہ پرگامزن، اب نجی شعبے نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے، وزیر خزانہ
?️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر
مشرق وسطیٰ کے نئے آرڈر میں سعودی عرب کا کردار
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 18
نومبر
ترکی کا 5400 سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 5400 سے
جنوری
"نریندر مودی” کی مغربی ایشیا کے بحران کے بعد تجارتی استحکام اور توانائی کی حفاظت پر تاکید
?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں: ہندوستان کے وزیرِ اعظم نے مغربی ایشیا میں جاری پیش
مارچ
”آنر“ کا ایکس سیریز کا معیاری فون پیش
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے ”ایکس 7
اکتوبر
3 ماہ میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مریم اورنگزیب
?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 3 ماہ میں عام انتخابات کے
اگست
اربوں روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بحریہ ٹاؤن سے وابستہ کمپنی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی
مارچ
صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت پر مصر کا داخلہ
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا
مئی