اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی پی گروتھ میں بہتری پر اپنی حکومتی ٹیم کو مبارک باد دے دی ۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔ حکومت کی ٹیکس وصولی جلد 8 ہزار ارب کو کراس کر جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت کو 3 سالوں میں 5 اعشاریہ 37 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں ، جس کی وجہ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔
وزیراعظم کے مطابق ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا اور اس حوالے سے بلومبرگ نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ کووڈ وبائی مرض کے پھیلنے کے بعد سے پاکستان کو نارملسی انڈیکس میں سرفہرست 3 ممالک میں شامل کیا گیا ہے ، جو ملازمتوں کو بچانے اور جان بچانے کی نشاندہی کرتا ہے ، دی اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں اس بات کو تسلیم کیا ہے۔
قبل ازیں نیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی کی اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹیکس وصولی جلد 8 ہزار ارب کو کراس کر جائیں گی، شروع میں جب 8 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کا کہا تو مذاق اڑایا گیا، ابھی ہم نے 6 ہزار ارب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا، آج تاریخ کی ریکارڈ ایکسپورٹ، ترسیلات زر اورٹیکس وصولیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز سیکٹر کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں، ایس ایم ایز سیکٹر کو وہ اہمیت دے رہے ہیں جو کبھی ماضی میں نہیں دی گئی، ماضی میں چھوٹے سرمایہ کاروں کو بینک قرضے نہیں دیتا تھا، نوجوانوں کے اندر زیادہ جنون ہوتا ہے، چھوٹے کاروباری افراد کیلئے قرضوں کی سہولت پیدا کی ہے، نوجوانوں کے پاس بہت آئیڈیاز ہوتے ہیں، ریاست کو نوجوانوں کی مدد کرنا ہو گی۔
مشہور خبریں۔
مالم جبہ واقعہ، ’دفتر خارجہ کو سفارت کاروں کے دورے کی اطلاع نہیں دی گئی‘
ستمبر
سندھ کی حکومت نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا
اگست
وزیر اعظم کا ایرانی صدر، دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پرمنگل کے دن ملک بھر میں سوگ کا اعلان
مئی
صیہونی جیل سے بھاگنے والے مزید دو فلسطینی قیدی گرفتار
ستمبر
برطانیہ کی یوکرینی شہریوں کو فوجی تربیت
ستمبر
بائیڈن کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل
مئی
فن لینڈ میں موسم خزاں کے آغاز کا انوکھا انداز
اکتوبر
قلعہ عبداللہ: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا، 2 خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
جنوری