پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کو  پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھر لی

?️

(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ق لیگ کو  پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھر لی ہے، تحریک عدم اعتماد کا عمل پیر کی سہ پہر شروع والا ہے، ایسے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے وزیراعظم کی حمایت کے لیے اپنے اتحادیوں، مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم-پی کو راضی کرنے کی آخری کوششیں کیں۔

 ایک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے ایک سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں حکومتی ٹیم وعدہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایک دو روز میں مستعفی ہونے کے لیے کہا جائے گا اور چوہدری پرویز الٰہی ان کی جگہ کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا ترجیحی انتخاب ہیں۔

جب کچھ نیوز چینلز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری تیار کر لی ہے تو مسلم لیگ ق کے ایک رہنما نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی لیکن قائد ایوان کی تبدیلی کا امکان ہے۔

اتحادی جماعت کے ایک رہنما نے ڈان کو بتایا کہ مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے حکومتی ٹیم سے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر باضابطہ اعلان کر دیا جائے۔

دریں اثنا معلوم ہوا کہ وزیر اعظم خان کمالیہ میں جلسہ عام کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو لاہور واپس جانے کے بجائے اپنے ہمراہ اسلام آباد لے گئے۔

پی ٹی آئی کی حکومتی ٹیم جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شامل تھے، اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوئی اور اتحادی جماعت کے رہنماؤں پرویز الٰہی، وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ اور چوہدری مونس الٰہی سے ملاقات کی جبکہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدریوں نے حکمران جماعت کے ساتھ اپنے دیرینہ تحفظات اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ سمیت اپنے مطالبات کا اعادہ کیا۔

ق لیگ کے ایک سینئر رہنما نے ڈان کو بتایا کہ چونکہ حکومتی ٹیم اپنے وعدے پر عملدرآمد نہیں کرسکی اس لیے چوہدریوں نے زور دیا کہ وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات وقت کی ضرورت ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم نے حکمران جماعت کی جانب سے سالک حسین کے حلقوں اور میرے اپنے حلقوں میں مسلم لیگ (ق) کی حمایت نہیں دیکھی، مسلم لیگ (ق) تین سال سے زیادہ حکومت کے ساتھ رہی لیکن پی ٹی آئی نے ملک اور پنجاب کے بڑے مسائل پر مشاورت کے دوران اسے کبھی اعتماد میں نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ق) کو پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اپوزیشن جیسا سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

مسلم لیگ (ق) کے ترجمان نے کہا کہ حکومتی ٹیم نے انہیں یقین دلایا کہ وہ وزیراعظم کو ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے، مسلم لیگ ق کی قیادت اپنے صدر چوہدری شجاعت کو ملاقات کے بارے میں اعتماد میں لے گی اور اگلا اجلاس جلد اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو یقین دلایا کہ پرویز الٰہی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے کیونکہ حکمران جماعت کے اندر کئی دھڑے بن چکے ہیں اور کوئی متفقہ امیدوار نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے اندر بہت سی تقسیم کی وجہ سے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ منتخب کرانا ناممکنات میں سے ہے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی نے دفعہ 370 کی بحالی کے لیئے اہم بیان جاری کردیا

?️ 23 جون 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی نے دفعہ 370 کی

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں پر تالے لگ گئے

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے 400 سے زائد تعلیمی اداروں

غزہ میں جنگ کم از کم مزید سات ماہ تک جاری رہنے کا امکان

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مشیر تساہی ہانگبی نے

آل سعود کے ساتھ صیہونی حکومت کے تعلقات معمول پر

?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : عبرانی زبان کے اخبار Yedioth Ahronoth نے رپورٹ کیا کہ امریکہ

امریکہ دنیا کی ہنسی بن گیا ہے: ٹرمپ

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی موجودہ انتظامیہ

حرا مانی کا  آریان کی رہائی پر خوشی کا ظہار

?️ 31 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی

مغربی کنارے پر صیہونیوں کے وسیع حملے اور فلسطینیوں کی گرفتاریاں

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بالخصوص جنین میں فلسطینیوں کے

اربوں روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بحریہ ٹاؤن سے وابستہ کمپنی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے