?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ دنیا کے مالیاتی ادارے آج پاکستان کی تعریف کررہے ہیں، ملک میں مہنگائی نچلی ترین سطح پر آچکی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اعداد و شمار یہ بتارہے ہیں کہ پاکستان اڑان بھر چکا ہے، پاکستان دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہوگا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کا پہیہ چلے گا، جس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے، ان شا اللہ پاکستان کی معیشت مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بہت کم ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ بیک وقت مہنگائی بھی کم ہورہی ہو، اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر جارہی ہو، اور بجلی بھی سستی ہوجائے، اڑان پاکستان کے تحت ان شا اللہ پاکستان ٹیک آف کرے گا اور اپنے ہمسایوں کو پیچھے چھوڑے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے کا ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا تھا، اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کے بعد بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں فراہم کیا گیا ریلیف عارضی ہے، جسے سہہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں فراہم کیا گیا ہے، جو اپریل تا جون کے بلوں پر نافذ العمل ہوگا، تاہم بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
ترجمان پاور ڈویژن ظفر یاب خان نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کی میڈیا رپورٹس کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (کیوٹی اے) اور فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تعین کے ذریعے صارفین کو وزیراعظم کے اعلان کے مطابق 7.41 روپے کا ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق فوری طور پر ریلیف دینے کے لیے نیپرا نے 4 اپریل 2025 کو سماعت طلب کی، اس سماعت کے دوران نیپرا اور وزارت کے حکام نے اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے میں حقائق اور اعداد و شمار کو واضح کیا۔
پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے بجلی کے صارفین کے لیے ٹیرف میں بڑے ریلیف کا اعلان کیا تھا، ریلیف کو فوری طور پر لاگو کرنے اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے، سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) اور ایف سی اے صارفین کے لیے ٹیرف کو تبدیل کرنے ہی صرف ممکنہ طریقے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اعلان کے مطابق آئندہ ماہ سے عوام کو سستی بجلی ملنا شروع ہوجائے گی، باقی ٹیکنیکل تفصیلات ہیں، کہ حکومت نے کس مد میں، کس طرح بجلی سستی کی۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کی 22 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے خلاف 20 کارروائیاں
?️ 10 مئی 2026 سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی افواج
مئی
ڈونلڈ ٹرمپ کی نفسیات؛ایران کے خلاف جنگ، خودشیفتگی اور متضاد بیانات کا گہرا اثر
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
جولائی
شنزو آبہ کی پارٹی نے ایوان بالا میں بھاری اکثریت حاصل کی
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: مقامی میڈیا نے پیر کی صبح اعلان کیا کہ
جولائی
نیتن یاہو کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے ایک چیلنج
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں صیہونی حکومت کے سابق سفیر اور اس حکومت
نومبر
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، ناراض ارکان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ
?️ 7 مارچ 2022 (سچ خبریں)پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں ناراض ارکان سے
مارچ
بائیڈن اور سعودی عرب کے بادشاہ کے درمیان ٹیلیفونی گفتگو کی تفصیلات
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن اور سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز
فروری
کیا سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کروا سکتی ہے؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے
مارچ
غزہ میں ایندھن کی شدید کمی؛ اسپتال موت کے گڑھ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ اور مسلسل محاصرے کے باعث 80 فیصد
جولائی