?️
راولپنڈی(سچ خبریں)لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ داسو واقعے کے بعد چینی حکومت ہم سے مطمئن ہے تاہم بھارت اسے نئی شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے، چین اور پاکستان کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عالمی طاقتیں نہیں چاہتی پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ افغان سفیر کی بیٹی کیس میں چاروں ٹیکسیوں کے مالکان تک پہنچ گئے، ان کا کوئی کرمنل ریکارڈ ہے اور نہ ہی کسی ٹیکسی میں کوئی دوسرا فرد تھا، یہ اغواکا کیس نہیں بنتا، یہ معاملہ اغوا نہیں بلکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے، افغان سفیر کی بیٹی کا کیس ہماری حکومت لڑے گی لیکن ایک کیس کی بنیاد پر افغان سفیر کو نہیں جانا چاہیے تھا، چاہتے ہیں افغان سفیر خود تحقیقات کا حصہ بنیں، ہم نے واقعے کی ایف آئی آر خود درج کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جوہر ٹاؤن کا دھماکا ایف اے ٹی ایف اجلاس سے ایک دن پہلے کیا گیا جب کہ داسو کا واقعہ جی سی سی کی میٹنگ سے پہلے کیا گیا اور افغان سفیرکی بیٹی کا واقعہ افغان کانفرنس سے پہلے کیا گیا، ان کی ٹائمنگ دیکھیں، جو واقعات ہو رہے ہیں سازش کے تحت ہورہے ہیں، دنیا کو تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ ہے، پاکستان کے خلاف ان ڈیکلیئرڈ ہائبرڈ وار تیز کی جارہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزیدتیز ہوگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان امت مسلمہ کا ابھرتاہوا لیڈر ہے جو بھارت اسرائیل کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے، افغانستان کا معاملہ افغانوں کا ہے، اپنا مسئلہ وہ خود حل کریں، ہم افغانستان میں مداخلت کریں گے نا اپنی زمین کسی کے خلاف استعمال ہونے دیں، افغان سرحد پر 90 فیصد فینسنگ ہوچکی ہے، پاکستانی افواج اور سول ادارے ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں، نادرا میں جعلی شناختی کارڈ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ کے بقول مریم نواز کشمیر میں عمران خان کے خلاف مہم چلا رہی ہیں، وہ ہارنے کے بعد اسلام اصباد میں دھرنا دینے کا کہہ رہی ہیں، مریم بڑے شوق سے دھرنا دیں، عمران خان کی قیادت میں یہ ملک آگے بڑھے گا، بحرانوں سے نکلے گا، عمران خان نے کشمیر کے لیے پوری دنیا میں اسٹینڈ لیا، آزاد کشمیر میں بلے کی حکومت بنے گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان کے بارے میں دفتر خارجہ بہتر بیان دے سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
رمضان میں غزہ جنگ جاری رہنے پر صیہونیوں کو گہری تشویش
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
مارچ
نیتن یاہو کا بیٹا قید ہوتا تو جنگ کب کی رک چکی ہوتی:صہیونی قیدی
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں موجود صیہونی قیدی نے وڈیو پیغام میں اسرائیلی
مئی
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
مئی
ہم اسرائیل کی بار بار خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے: نبیہ بری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنگ بندی معاہدے
دسمبر
پی ڈی ایم کی گاڑی نہیں چلے گی:فواد چوہدری
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرسائنس
مارچ
کورونا: ملک بھر میں صورتحال تشویشناک
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سے
جنوری
ہم تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں: چین
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے جزیرہ
مارچ
بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کے شہریوں نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرین
اپریل