?️
راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کی ناصرف ملاقات ہوئی بلکہ اس موقع پر شیخ رشید احمد نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ، اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے ، چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں ، پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے ، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے ، پاکستان افغان امن اور وہاں مستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے۔ دوسری طرف وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماوَں نے افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر وزیرخارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بارے چینی ہم منصب کو آگاہ کیا ، اس دوران افغانستان کی بدلتی صورتحال پرقریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان عوام اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے ، افغانستان کے سیاسی حل کیلئے افغانیوں کو مل کر کام کرنا چاہیے ، عالمی برادری کو افغانستان کی معاشی معاونت بر قرار رکھنی چاہیئے ، پاکستان اور چین نے امن کوششوں کو آگے بڑھانے میں معاونت کی کیوں کہ پرامن اورمستحکم افغانستان خطےکے لیے اہمیت کاحامل ہے۔


مشہور خبریں۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات پرصدر مملکت نے اہم ہدایت جاری کردی
?️ 16 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونِ ملک میں
جون
موساد میں اقتدار کی کشمکش میں شدت
?️ 7 جون 2026سچ خبریں:صہیونی خفیہ ایجنسی موساد میں اعلیٰ سطحی اختلافات سامنے آ گئے۔
جون
بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملے کے خلاف شدید مذمت کی لہر
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: بیروت کے جنوبی مضافات پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے
نومبر
مادورو: امریکی عوام وینزویلا کے ساتھ جنگ کے خلاف متحد ہو جائیں
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: بحیرہ کیریبین میں امریکی فوج کی تعیناتی کے درمیان، نکولس
نومبر
ہندوستان اور پاکستان 1500 سال سے تنازعات کا شکار ؛ وجہ ؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے
اپریل
وزیر توانائی حماد اظہر بلاول بھٹو پر جم کے برسے
?️ 18 جون 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بلاول بھٹو کے بیان
جون
ابھی تو شروعات ہے؛جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی
جون
آخری سانس تک انصاف کے لئے لڑوں گا
?️ 20 اکتوبر 2021 اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے
اکتوبر