?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اگلا راؤنڈ واشنگٹن میں ہوگا جس کیلئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ رواں ہفتے واشنگٹن جائیں گے اور اس موقع پر مذاکرات کی کامیابی پر اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے ، عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس 13 اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں جو کہ 18 اکتوبر تک جاری رہیں گے، واشنگٹن میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مزید بات چیت بھی متوقع ہے ۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حل طلب مسائل پر مزید پالیسی مذاکرات ہوں گے، سالانہ اجلاس کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف سمیت متعلقہ حکام سے ملاقات متوقع ہے ۔ پاکستان کے وفد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ سیکرٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک بھی شامل ہوں گے ۔
وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف، عالمی بینک، آئی ایف سی سمیت دیگر حکام سے ملاقات متوقع ہیں، پاکستانی وفد کی مختلف ممالک کے حکام، ریٹنگ ایجنسیز کے آفیشلز سے بھی ملاقات کا امکان ہے ۔ معاشی ٹیم کے دورہ امریکا کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت مجرموں کے خلاف کاروائی کرے: صنم جنگ
?️ 29 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے کہا
جولائی
بی بی اور موت کے خوف سے خودکشی؟
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات ماضی سے مختلف حالت میں
مئی
عمران خان سے پرویز الہیٰ کی ملاقات کی اندرونی کہانی
?️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ
دسمبر
کیا ٹرمپ کو گرفتار کیا جائے گا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو جارجیا کی ایک
اگست
ٹک ٹاک کی مجوزہ بندش پر امریکی سپریم کورٹ سماعت کرے گا
?️ 20 دسمبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر امریکا
دسمبر
نیتن یاہو کے پاس غزہ میں فتح کا کوئی حقیقی منصوبہ نہیں
?️ 20 ستمبر 2025نیتن یاہو کے پاس غزہ میں فتح کا کوئی حقیقی منصوبہ نہیں
ستمبر
ایلان ماسک کی تیسری سیاسی جماعت، امریکہ میں سیاسی جمود اور ناکامی کی علامت
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:ایلان ماسک نے تیسری سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان
جولائی
حماس اسرائیلی انٹیلی جنس کو دھوکہ دینے میں کامیاب
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: 14ٹی وی، جو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا اہم
ستمبر