?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان اور افغان طالبان حکام نے سرحدی باڑ پر حالیہ تنازع پر قابو پالیا ہے اوراس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مزید باڑ کی تنصیب اتفاق رائے سے ہوگی۔ صحافیوں کے ایک گروپ سے پس منظر میں بات کرتے والے ایک عہدیدار نے کہا کہ ’اعلیٰ سطح پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ مستقبل میں باڑ سے متعلق مسائل سے باہمی سمجھوتے سے نمٹا جائے گا‘۔
تاہم عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ بدھ کے سرحدی واقعے کے بعد پاکستان اور موجودہ افغان حکومت کی کس سطح پر بات چیت ہوئی۔
خیال رہے کہ مذکورہ واقعے میں طالبان جنگجوؤں نے سرحد پر باڑ لگانے میں مداخلت کی اور بڑی تار میں خاردار تار اپنے قبضے میں لے لی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی سپاہیوں کو دوبارہ باڑ لگانے پر خبردار بھی کیا تھا۔
مذکورہ واقعے کے بعد جہاں یہ واقعہ پیش آیا اس علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی اور بعد میں دونوں ممالک کی وزارت دفاع نے اس معاملے پر بات چیت بھی کی۔
اطلاعات کے مطابق طالبان کی وزارت سرحدی اور قبائلی امور نے بھی بات چیت میں حصہ لیا۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب نے بدھ کے روز علاقے کا دورہ کیا اور صورتحال میں تناؤ ختم کیا، ان کا کہنا تھا کہ ’تنازع پرسکون طریقے سے خاموشی کے ساتھ حل کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان، افغانستان کی شدید مخالفت کے باوجود 2017 سے افغانستان کے ساتھ 2600 کلومیٹر طویل سرحد پر باڑ لگا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں کی دراندازی اور اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔
باڑ کی تعمیر کے علاوہ اس منصوبے میں سرحدی چوکیوں اور قلعوں کی تعمیر، اور سرحد کی حفاظت کرنے والی نیم فوجی دستے فرنٹیئر کور کے نئے ونگز کا قیام بھی شامل ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ باڑ لگانے کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، باڑ کا ایک بڑا حصہ دشوار گزار علاقوں میں اور کچھ جگہوں پر بہت اونچائی پر تعمیر کیا گیا ہے۔
باڑ لگانا پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں ایک متنازع معاملہ رہا ہے کیونکہ افغان نو آبادیاتی دور میں ہونے والی سرحدی حد بندی پر اعتراض کرتے ہیں، تاہم پاکستان کا اصرار ہے کہ دونوں ممالک کو الگ کرنے والی لائن، جسے ڈیورنڈ لائن بھی کہا جاتا ہے، ایک درست بین الاقوامی سرحد ہے۔
اسلام آباد کو ہمیشہ امید تھی کہ افغان طالبان دیرینہ معاملے کو حل کرنے میں مدد کریں گے لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا۔اس سے قبل 1996 سے 2001 تک جب افغانستان کا کنٹرول ان کے پاس تھا تو طالبان نے اس مسئلے کو حل نہیں کیا تھا اور اس بار بھی اب تک اس کے حل کے لیے کوئی ٹھوس کام نہیں کیا گیا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل پر طالبان کے قبضے کے چند روز بعد ایک انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سرحد پر باڑ لگانے کو مسترد کردیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ افغان ناخوش ہیں اور باڑ لگانے کی مخالفت کرتے ہیں، باڑ کی تنصیب نے لوگوں کو الگ اور خاندانوں کو تقسیم کر دیا ہے۔
بیک گراؤنڈ بریفنگ دیتے ہوئے عہدیدار نے باڑ لگانے کے منصوبے پر طالبان کی مخالفت کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ’باڑ ایک حقیقت ہے جس کی تنصیب 90 فیصد مکمل ہوچکی ہے، اس کے آپشن نہ ہونے سے اتفاق نہیں کرتے‘۔
کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ بات چیت سے متعلق سوال کے جواب میں عہدیدار نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کے اعلان کے باوجود بات چیت اب بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات ابھی حتمی انجام تک نہیں پہنچے، بات چیت جاری اور تصفیے کی کوشش کی جارہی ہے البتہ ٹی ٹی پی کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر اختلاف ہے۔
عہدیدار ٹی ٹی پی کے معاملے پر افغان طالبان سے قدرے مایوس دکھائی دیے اور کہا کہ ’انہوں نے ہمیشہ کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کو استعمال نہیں ہونے دیں گے لیکن عملی طور پر ہمیں کچھ ایسا دکھائی نہیں دیتا‘۔


مشہور خبریں۔
ایمن خان سوشل میڈیا پر دوسری مقبول اداکارہ بن گئیں
?️ 9 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) خوبرو اور معروف اداکارہ ایمن خان کی مقبولیت میں
ستمبر
صیہونی مخالف عظیم انتفاضہ کے لیے گروہوں کی اپیل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر قابضین کی مسلسل وحشیانہ جارحیت اور رفح
مئی
قبرستان میں فوٹوشوٹ کروانے پر ماریہ بی نے صارفین سے معافی مانگ لی
?️ 11 مارچ 2023بھاولپور: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب
مارچ
کینیڈامیں 7 پاکستانیوں کی اموات پر دفتر خارجہ کا ردّعمل
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کینیڈا میں آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستان سے
جولائی
ہم تل ابیب کے ساتھ جنگ میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں: پاکستان
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے الشرق کے ساتھ ایک
جولائی
آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہے :عمران خان
?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گرین فنانسنگ
جون
یحییٰ السنوار نے اپنی شہادت سے کیسے طوفان الاقصیٰ 2 کی بنیاد رکھی؟
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ 2 میں، یحییٰ السنوار نے ایک بار پھر
اکتوبر
پابندیوں کا سخت جواب دیں گے:روس
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد
مئی