?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات کا اختتامی سیشن آج ہوگا۔ میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے زور دیے جانے پر حکومت نے نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی بینک نے موجودہ پروگرام کے تحت تاحال کوئی نئی شرط عائد نہیں کی ہے، شیڈول کے مطابق آخری جائزہ مذاکرات آج ختم ہوجائیں گے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، محکمہ کو عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کے مثبت نتائج موصول ہونے کی امید ہے، مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات تعمیری اور مثبت انداز سے جاری ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان آخری جائزے کے لیے تمام اہم شرائط پوری کرچکا ہے، مذاکرات کی کامیابی آئی ایم ایف کے اطمینان سے مشروط ہے، مذاکرات کی کامیابی سے متعلق فیصلہ آئی ایم کرے گا۔
مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا اور جائزہ مشن ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو سفارش کرے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں، اس سے پہلے پاکستان کو 2 اقساط میں مجموعی طور پر ایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔
قبل ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نئے معاہدے کی ضرورت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ٹیم کم از کم 6 ارب ڈالر مالیت کا خاطر خواہ قرض حاصل کرنے کے لیے 3 سال کے نئے انتظامات کے لیے بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پیکج کی صحیح رقم کا تعین ہونا ابھی باقی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اس نئے معاہدے کے لیے بات چیت شروع کرنے میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف نے وزیراعظم اور وزرا کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر
اکتوبر
اسرائیل کی جانب سے میڈیا عمارت پر دہشت گردانہ حملہ جنگی جرائم کا سب سے بڑا ثبوت
?️ 16 مئی 2021(سچ خبریں) اسرائیلی فورسز نے غزہ سٹی میں مہاجر کیمپ پر اندھادھند
مئی
وزیر ریلوے کا کوئٹہ سے ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان
?️ 26 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11
مارچ
"سنہری گنبد” ٹرمپ کا ایک ۱.۲ ٹریلیون ڈالر کا منصوبہ جو ممکنہ طور پر ناکارہ ہو گیا
?️ 13 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی کانگریس کے بجٹ دفتر نے ایک نئے تخمینے میں
مئی
غزہ جنگ میں استعمال ہونے والے امریکی میزائل
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطینی ویب سائٹ قدس الاخباریہ نے ایک انفوگرافک میں غزہ
جولائی
وزیراعلی مریم نواز کا ون ویلرز کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم
?️ 20 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی چاند رات پر ہراسانی
مارچ
یمن کی مقبوضہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو واضح وارننگ
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
جون
ڈسکوز ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 8.5 ارب روپے لوٹانے کی خواہاں
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال ایندھن کی لاگت کی مد میں
اکتوبر